عید کے تیسرے دن بھی چھٹی ہونی چاہئے، مفتی منیب الرحمن


0

پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں میں ایک روز کا اضافہ اور کریں کیونکہ ملک میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو عید کے تیسرے روز بھی قربانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ روایتی طور پر عید کا تہوار تین روز کا ہی ہوتا ہے۔

گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت کی جانب سے عید کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر 31 جولائی سے لیکر 2 اگست تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا یعنی کے رواں ہفتے سے جمعے سے اتوار تک۔ جبکہ پاکستان میں عید کا پہلا روز ہفتے کا ہے یعنی ملک بھر میں عید الاضحی ہفتے کے روز منائے جائے گی۔ اس حساب سے عید کی چھٹیاں اتور یعنی عید کے دوسرے دن تک کی ہے۔ عید کے تیسرے دن کسی بھی قسم کی کوئی چھٹی نہیں ہے تمام ملازمین کو عید کے تیسرے روز کام عام دن کی طرح اپنے کام کاج پر آنا ہوگا۔

Credit: AFP

اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان صاحب نے میڈیا نمایندگان سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں ایک بڑی مڈل کلاس ہے جو عید کے تیسرے روز جانوروں کی قربانی کرتی ہے۔ تیسرے دن قصاب حضرات آرام سے دستیاب بھی ہوتے ہیں اور ان کے پہلے اور دوسرے دن کے مقابلے میں پیسے بھی کم ہوتے ہیں تو اکثر لوگ عید کے تیرسے دن بھی قربانی کے جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: رواں برس مناسک حج کی ادائیگی مختلف ہوگی

جبکہ دوسری جانب عوام کے بھی اس حوالے سے کافی گلے اور شکوے نظر آتے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے بیشتر دفاتر میں ویسے ہی ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوتی ہے یہی نہیں سرکاری دفاتر میں بھی ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے اس حساب سے اگر غور کیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے حکومت نے اس عید پر محض ایک ہی روز کی چھٹی دی ہے وہ بھی حج کی باقی اس عید پر کسی بھی قسم کی چھٹی نہیں دی گئی ہے۔

دوسری جانب ان کم چھٹیوں کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے خلاف حکمت عملی بھی قرار دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے ایک صابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ایک فرد سے دوسرے فرد کو وائرس منتقل ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر بتائیں گئیں۔ کیونکہ عید کا تہوار ہے اور لوگوں کا ملنا جلنا بھی یقینی ہوگا جس میں وائرس کے پھیلاؤ کا ایک پھر سے خدشہ ہے۔

بحرال حکومت کی جانب سے عام عوام، مویشی کی خرید و فروخت کے دوران آپس میں احتیاط عید پر قربانی کرتے وقت سماجی فاصلے کی ہدایت دی گئیں ہیں۔ عید پر کم سے کم میل جول کے احکامات دیئے گئے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *