ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار


0

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اِن دنوں دہنی تناؤ کا شکار ہیں اور اس سے کی وجہ سے بلکل اچھا محسوس نہیں کررہیں۔

ہانیہ نے تصویر کے ساتھ طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے نہ صرف ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا بلکہ اس سلسلے میں کسی کی مدد لینے میں شرم محسوس نہ کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔

Hania Aamir Mental Health

’ یوں تو ہانیہ عامر رمضان کے آخری عشرے سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میں نے آپ سب کے ساتھ اپنی روز مرہ کی زندگی کے کم و بیش تمام لمحات شیئر کئے ہیں، میں نے کوشش کی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے میں اتنا حقیقت سے قریب تر رہوں لیکن اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ شاید میں آپ سب کے ساتھ ایماندار نہیں ہوں۔

ہاں اچھے دن نہیں گزر رہے اور آج کل اچھا محسوس بھی نہیں کر رہی،کچھ عرصے سے طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ کچھ دن مصروفیت میں اچھے گزر جاتے ہیں اور پھر وہی اداسی کے سائے، اگرچہ میں ان حالات سے ذاتی طور پر نمٹ سکتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے۔

ہانیہ نے مزید لکھا کہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی ذہنی صحت یابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں اور آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ بھی اپنی زندگی میں اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کہ جب آپ کو لگے کہ سرنگ کے آخر میں صرف اندھیرا ہے تو کسی کی مدد ضرور طلب کیجئے چاہے وہ آپ کا کوئی پیارا ہو یا کوئی پروفیشنل مددپیشہ ور ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کہ یاد رکھیں! دماغی صحت بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنا کہ جسمانی صحت، اس پر بحث کرنا طاقت کی علامت ہے ناکہ کمزوی کی، جب آپ کو ضرورت ہو تو براہ کرم مدد طلب کریں۔

 میں جانتی ہوں کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ بھی کبھی نہ کبھی ذہنی صحت کے مسئلے سے دوچار رہے ہوں گے اس لیے ایسی صورت میں کسی کی مدد طلب کرنے میں کوئی شرم محسوس کرنے کی بات نہیں ہے، آپ کی ذہنی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے۔

اداکارہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے لکھا کہ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ اس مرحلے سے گزر  چکے ہیں اور جب آپ خود کو پیار اور دیکھ بھال اور تھوڑا آرام دیتے ہیں تو یہ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے، امید ہے کہ ان شاء اللہ میں جلد بہتر محسوس کروں گی۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ایک بار پھر سے اچھا اور بہتر محسوس کرنے لگیں گی لیکن تب تک وہ اس کا ناٹک نہیں کرسکتیں اور نہ ہی مداحوں کو ایسا کرنا چاہیے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *