بالی ووڈ اداکار اور فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی زیرِ گردش خبروں پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے سوال کرتے ہوئے عجیب ردعمل بھی دے دیا
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کمال راشد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی ریپر بادشاہ کی جسامت کا مذاق اُڑا رہے ہیں اور ہانیہ عامر سے سوال بھی کررہے ہیں کہ اُنہیں ڈیٹ کرنے کے لیے بادشاہ کے علاوہ کوئی اور لڑکا نہیں ملا؟
Hania Not Found Boy In Pakistan
کمال راشد خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی ریپر بادشاہ کو ہاتھی کا بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج کی تاریخ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس ہاتھی نما گلوکار (بادشاہ) کے سر پر عشق کا بھوت سوار ہے”۔
داکار نے کہا کہ “اس ہاتھی نما آدمی (بادشاہ) کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے عشق ہوگیا ہے اور یہ ہانیہ سے ملنے کے لیے کبھی دبئی جاتا ہے تو کبھی ویڈیو کال پر بات کرتا ہے اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بادشاہ دنیا کو بھی بتاتا ہے کہ آج میں نے ہانیہ سے انسٹاگرام پر بات کی”۔
اُنہوں نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ “آپ کو عشق کرنے کے لیے اس ہاتھی نما آدمی کے علاوہ کوئی اور نہیں ملا؟ کیا پاکستان میں لڑکے مرگئے ہیں جو آپ اس ہاتھی نما آدمی سے عشق کررہی ہیں؟”
کمال راشد خان نے مزید کہا کہ “ہانیہ عامر جی! کچھ تو خیال کریں، کچھ تو خوف کریں، یہ بادشاہ حد سے زیادہ کھاتا ہے اور یہ ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا”۔
0 Comments