رات کو دیر سے کھانا کھانے کے نقصانات


0
Late Night Eating Side-Effects

وزن بڑھنایورپی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد میں امراض قلب بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

بھوک مٹانے اور ضروری توانائی حاصل کرنے کے لیے دن کے مختلف اوقات میں مختلف غذائیں لی جاتی ہیں ۔لیکن ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کھائی ہوئی غذا ہمارے جسم کو جب ہی فائدہ پہنچاسکتی ہے جب اسے کھانے کا وقت صحیح ہو۔بے وقت کھانا خاص طور سے رات کا کھانا دیر سے کھاکر سوجانا ہماری صحت کو بہتری کی جانب لے جانے کے بجائے الٹا ہمیں نقصان پہنچاتا ہے۔

 گھر کے بزرگ اکثر چھوٹوں کو کھانا وقت پر کھانے کی تاکید کرتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ پیٹ کی زیادہ تر بیماریاں ہمارے اسی عمل کے نتیجے میں ہوتی ہیں

Late Night Eating Side-Effects

پین یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شام ڈھلتے ہی کھانا نہ کھانا جسمانی وزن میں اضافے، فیٹ میٹابولز، اور امراض قلب سمیت ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

ذہنی مسائل

ایک تحقیق کے مطابق رات کو دیر سے کھانا ذہنی صلاحیت کو کم کرسکتاہےاور یادداشت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کےمطابق شفٹوں میں کام کرنے کے نتیجے میں کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی ذہنی مسائل کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔تحقیق کے مطابق جو لوگ رات گئے کھانا کھاتے ہیں انہیں چیزوں کو یاد کرنے اور چیزیں سیکھنے میں مشکلات کا تجربہ ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سونے کے اوقات پر کھانا سیکھنے اور یاداشت کی صلاحیتوں میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے نتیجے میں دماغ کا ہپو کیمپس نامی حصہ متاثر ہوتا ہے جو یاداشت کو تشکیل دینے اور ذخیرہ کرنے سمیت جذبات کا کام کرتا ہے۔

اگر ہم رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں تو ظاہرسی بات ہے کہ کھاکر کچھ دیر بعد سوناہی ہوتا ہے یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ سونے سے پہلے کچھ دیر کیلئے کمپیوٹریا ٹی وی کے آگے بیٹھ جاتے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا یہ عمل آپ کی صحت پر اور خاص طور پر معدے کو کتنا نقصان پہنچا رہا ہے؟شاید نہیں

میٹابولزم کاسست ہونا


اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل آف کلینیکل اینڈوکرائنولوجی اینڈمیٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دیر سے رات کا کھانا عام طور پر وزن میں اضافے اور خون میں شکر کی زیادہ سطح کا بڑھنا ہے ،کیونکہ رات کے وقت جسم کا میٹابولزم سست ہو جاتا ہے اور یہاں کھانے کے انتخاب اور ان کی مقدار انتہائی اہم ہے ۔رات کا کھانا کھانے اور سونے کے درمیان ایک وقفہ ہونا چاہیئے ،کیونکہ جسم کو کھانے کو ٹھیک سے ہضم کرنے اور میٹابولیس کرنے کے لئے وقت چاہیئے ہوتا ہے

موٹاپا

 ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ دیر میں کھاتے ہیں انہیں بھوک زیادہ لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ ضرورت سے زیادہ غذا کا استعمال رکہ اپنا وزن بڑھا لیتے ہیں ۔ حرکت میں رہنے سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے۔ کھا کر فوراً لیٹ جانے سے نظام انہضام سست ہوجاتا ہے ۔

صحت کے بہت سے خطرات جیسے موٹاپا دل کی بیماریاں اور ذیابیطس دیر سے رات کا کھانا کھانے سے وابستہ ہیں سونے سے کچھ دیر پہلے بھاری کھانا کھانے سے کولیسٹرول کے ساتھ شریانوں کو جما سکتا ہے اور آپ کے جگر میں چربی جمع ہوسکتی ہے۔ اس سے آپ کو صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔جو آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

بد ہضمی اور تیزابیت

ڈاکٹرعظمٰی حمید نے کہا کہ ہمیں رات کا کھانا 8 بجے تک لے لینا چاہیے اور ایسے افراد جن کی مصروفیات زیادہ ہے تو ایسے لوگ سوتے سے تین گھنٹے یا ڈھائی گھنٹے پہلے رات کا کھانا لیں، تاکہ کھانے کو ہضم ہونے کے لئے وقت ملے۔

فیملی فزیشن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے رات دیر سے کھانا کھایا اور ہم لیٹ گئے تو اس سے کھانے ہضم نہیں ہوگا اور تیزابیت اور بد ہضمی کی شکایت ہوجائے گی۔

انھوں نے زور دیا کہ کھانا کھا کر کبھی بھی لیٹنا نہیں چایئے، کھانا کھاکر تھوڑی دیر بیٹھے، کیونکہ جیسے جسے رات ہوتی ہے ہمارا میٹابولزم سست ہوتا جاتا ہے، اس لئے جتنی جلدی ہم کھانا کھائیں گے، وہ اچھے سے ہضم ہوجائے گا۔

فیملی فزیشن نے کہا کہ رات دیر سے کھانا کھانے سے جو بیماریاں ایک عمر میں لاحق ہوتی تھی ، وہ لوگوں کو اب ہونے لگی ہیں ، جیسے موٹاپا اور موٹاپے کی وجہ سے ذیابطیس ٹو ہوجاتی ہے اور کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات گئے کھانا کھاتے ہیں، ان میں انسولین کی مزاحمت، کولیسٹرول میں اضافہ اور ٹرائی گلیسیڈر کی سطح بدتر پائی گئی۔

ہارمونز

اسی طرح ہارمونز کے نظام میں بھی منفی اثرات دیکھنے میں آئے اور بھوک کو بڑھانے والے ہارمون کی سطح میں تاخیر سے اضافہ دیکھا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ شام میں جلد کھانے سے مختلف امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے جبکہ جسمانی توانائی اور ہارمونز کے نظام کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ذیابیطس

اس کے مقابلے میں تاخیر سے کھانا جسم میں گلوکوز اور انسولین کی مقدار بڑھاتا ہے جو کہ ذیابیطس جیسے مرض کا باعث بن سکتا ہے جبکہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسیڈر امراض قلب، فالج اور ہائی بلڈ پریشر جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والے عوامل ہیں۔

فالج  کا خطرہ

تحقیق سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ رات کو جلد کھانا کھانے کے بعد زیادہ دیر تک کھانے کے بغیر رہنے سے خون کی نقل و حرکت بہتر ہوتی ہے، اس وجہ سے رات کو جلد کھانا کھانے والے افراد فالج اور اس جیسی دوسری بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

بھوکے سونے سے آپ کو خالی پن یا بے چینی کا احساس ہوسکتا ہے کیونکہ آپ نے اپنی بھوک کو مطمئن نہیں کیا ہوتا ہے، لیکن سونے سے پہلے کھانے سے بھوکا سونا زیادہ صحت مند ہوسکتا ہے یہ آپ کی صحت کا سوال ہے سونے سے پہلے کھانے سے متعلق کئی منفی اثرات ہیں جس سے رات کے کھانے کے بعد یا رات گئے کھانے کے نتیجے میں وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے ،اور باڈی ماس انڈیکس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *