خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی


0

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی  جس پر  عدنان صدیقی نے بتایا کہ ندا یاسر کے شو میں مکھی بار بار اُن پر آرہی تھی جس پر میں نے ایک بات کی مذاق میں  کہی کہ عورت اور مکھی کی مثال ایک سی ہے لیکن  میں نے عورت کا موازنہ اُس سے نہیں کیا۔میں نے ’مکھی‘ کا لفظ بطور استعارہ استعمال کیا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ غلط طرح سے لیے گئے، میرا تبصرہ غیر ارادی طور پر دل آزاری کی وجہ بنا جس پر مجھےافسوس ہے۔

Khalil-ur-Rehman Calls Adnan Siddiqui

Khalil-ur-Rehman Calls Adnan Siddiqui

پاکستانی سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں مکھی بار بار تنگ کر رہی تھی جس پر میں نے ایک بات کی مذاق میں کہی کہ عورت اور مکھی کی مثال ایک سی ہے لیکن عورت کا موازنہ اُس سے نہیں کیا

اداکار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بات اور الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، مذاق میں کہی گئی میری بات کی گہرائی نہیں سمجھی گئی بلکہ وہ بات غلط انداز میں سب کے سامنے پیش کی گئی۔

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہتا ہوں کہ میں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، میرا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آج کے وقت میں آپ کسی کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کرسکتے۔ آپ کسی کالے کو کالا نہیں کہہ سکتے اور کسی گونگے کو گونگا نہیں کہ سکتے۔کسی موٹے کو موٹا اور کسی دبلے کو دبلا نہیں کہہ سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں نے انور مقصود کو نہیں چھوڑا تو پھر وہ کس کھیت کی مولی ہیں؟

واضح رہے کہ حال ہی میں عدنان صدیقی نے میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی تھی، دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھ گئی تھی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی وہ خاموش ہوکر بیٹھ گئے تو مکھی اُن کی ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

 جیسے ہی مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں اس موازنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے پرائیڈ آف پرفارمنس پر سوال بھی اُٹھا دیئے تاہم اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان کو مذاق قرار دیدیا۔۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں مستقبل میں اس بات کا خاص خیال رکھوں گا کہ گفتگو کے دوران اپنے الفاظ واضح اور صاف انداز میں پیش کروں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *