درفشان نے پسند کی شادی کے نقصانات بتادیئے۔


0

 اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں  اے آر وائی ٹی وی کے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔

Dur-e-Fishan Against Love Marraige

Dur-e-Fishan Against Love Marraige

پسند کی شادی کے نقصانات بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔ نئی شادی کے ابتدائی پہلے دو ماہ کی چاہت کا عنصر باقی نہیں رہتا۔’

پسند کی شادی کے حوالے سے دوسرا نقطہ رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ “پہلے کافی جان پہچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے”۔

تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ “پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے”۔

 درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ڈراما ‘عشق مرشد’ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے جبکہ اس سے قبل وہ ڈراما سیریل ‘خئی’ ، ‘جرم’ اور ‘کیسی تیری خود غرضی’ جیسے ڈراموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *