ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو سامنے آگئی


0

امریکی سائنٹفک ایجنسی “نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموس فیرک ایڈمنسٹریشن”نے ٹائی ٹینک کے ملبے کی طرف سفر کے دوران تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی خوف ناک آڈیو جاری کردی۔

Audio Of Titan Submersible

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے پھٹنے کی آواز سنائی دیتی ہے اس کے بعد شور سنائی دیتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کہا جارہا ہے کہ یہ ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران تباہ آبدوز ٹائٹن کی تباہی کے وقت کی آوازیں ہیں۔

Audio Of Titan Submersible

:مزید پڑھیں

آبدوز کے حادثے کا شکار ہونے والے شہزادہ داؤد سے متعلق خاص باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ریکارڈنگ کو ایک مورڈ پیوسیو ایکوسٹک کے ذریعے حاصل کیا گیا جہاں سے تقریباً 900 میل دور اوشین گیٹ کی آبدوز پانی کے دباؤ میں پھنس کر تباہ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اوشین گیٹ کی تیار کردہ یہ آبدوز گزشتہ سال18 جون کو بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں ٹائٹن آبدوز میں سوار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش، دو پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

بی بی سی نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی کوسٹ گارڈ نے ٹائٹن آبدوز کا آخری رابطہ اس کے معاون جہاز سے ہونے کی اطلاع دی تھی۔

آبدوز جون 2023 میں ٹائٹینک جہاز کے ملبے کو تلاش کرنے کے لیے جا رہی تھی جہاں سمندر کی گہرائی میں جانے کے 2 گھنٹے بعد ہی آبدوز غائب ہوگئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *