جہاز گرنے کے دوران کلمہ پڑھتا شخص معجزانہ طور پر بچ گیا ،ویڈیو وائرل


2

آذر بائیجان کے تباہ ہونے والے طیارے کے اندر کے آخری لمحات سامنے آگئے جس میں ایک آدمی کلمہ کا ورد کرتا نظر آرہا ہے

Kazakhstan Plane Crash Survival

Kazakhstan Plane Crash

آذر بائیجان کا مسافر بردار طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے جس میں سے 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے طیارے کے اندر سے حادثے سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جو اب وائرل ہورہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے طیارے کے اندر سے حادثے سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز ریکارڈ کیں جو اب وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں بیٹھا ایک مسافر اطمینان کے ساتھ کلمہ پڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

عالمی میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں حادثے سے قبل اور حادثے کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، گروزنی میں دھند کے باعث طیارے کو اپنا رخ بھی موڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اُڑتے ہوئے جہاز کا دروازہ کیوں کھولا ؟ مسافر نے حیران کن وجہ بتادی

Kazakhstan Plane Crash Survival

اس حادثہ کے بعد آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو آدمی اطمینان سے بیٹھا کلمہ پڑھ رہا تھا وہ معجزانہ طور پر بچ گیا ہے

! اللہ اکبر

اللہ جیسے چاہے ہر مصیبت سے محفوظ رکھیں


Like it? Share with your friends!

2
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *