آبدوز کے حادثے کا شکار ہونے والے شہزادہ داؤد سے متعلق خاص باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں


0

شہزادہ داؤد ( 12 فروری 1975ء – 18 جون 2023ء) ایک پاکستانی برطانوی تاجر، سرمایہ کار اور فلا حی کام کرنے والی شخصیت تھے۔

شہزادہ داؤد  کے بارے میں بتاتے ہیں کہ پاکستان کے گنے چنے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک کے چشم و چراغ تھے اینگرو (جو کھاد بنانے والی )کمپنی کے بورڈ آف چئیر مین تھے۔ مقبول  کاروباری  انسان ہونے کے علاوہ شہزادہ داؤد فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

ان کے قابل قدر کارناموں میں کراچی میں قائم کردہ ایس آئی یو ٹی کی تعمیر اور ترقی شامل ہے جہاں لاکھوں گردے کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ہر سال فنڈ دینے کی وجہ سے اس ادارے میں غریب مریضوں کو  بالکل فری اور معیاری سہولیات دی  جاتی ہیں ۔

اس کے انہوں نے  علاوہ الشفاء آئی ہسپتال کی تعمیر میں سندھ کے سابق گورنر جنرل (ر) جہانداد خان کے ساتھ مل کر کام کیا۔

واضح رہے کہ شہزادہ داؤد تخلیقی  دماغ  اور جستجو کا شوق رکھتے تھے اور اسی ہی لئے   انہوں نے  اپنے بیٹے کے ساتھ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لئے ہوگئے البتہ انھیں ان کے نیک کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شہزادہ داؤد کی بڑی بہن عزم داؤد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھتیجا سلیمان ٹائٹینک کی ملبہ دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، وہ صرف فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی وجہ سے اس خطرناک  سفر میںشامل ہوا تھا۔

سلیمان داؤد اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی  میں زیر تعلیم تھا،  ان  کی ناگہانی موت نے یونیورسٹی  کے  اساتذہ اور ساتھی  طلبہ کو بھی  غمگین کردیا ہے۔

حسین اینڈ کلثوم داؤد فیملی نے شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے بچے اوشن گیٹ کی ٹائٹین آبدوز پر موجود تھے جو زیرِسمندر غرقاب ہوئی، ہم ٹائٹین آبدوز میں موجود دیگر مسافروں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ٹو ئٹ میں کہا گیا ہےکہ شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات سے متعلق جلد آگاہ کیا جائےگا۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ وفات پانے والوں اور ہمارے خاندان کو اس مشکل موقع پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے شکر گزار ہیں اور ہم نیک خواہشات رکھنے والوں کا بھی  شکرادا کرتے ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

 دوسری جانب حکومت پاکستان نے شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *