رواں برس مناسک حج کی ادائیگی مختلف ہوگی


0
2 shares

ذوالج کے بابرکت مہینے کے آغاز سے ہی فضا میں لبیک الھؔم لبیک کی صدائیں گونجتی محسوس ہونے لگتی ہیں۔ حج دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے اور ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ حج کی ادائیگی کے لئے قرآن پاک میں اللہ تعالی کا فرمان ہےکہ:
“اُن لوگوں پر اللہ کے لیے خانہ کعبہ کا حج کرنا فرض ہے جو وہاں جانے کی استطاعت رکھتے ہوں۔ اور جو نہ مانے (اور باوجود قدرت کے حج کو نہ جائے) تو اللہ سارے جہاں سے بے نیاز ہے۔”


حج گناہوں سے پاک کرنے والا عمل ہے اس کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ
“جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور (اس دوران) فحش کلامی یا جماع اور گناہ نہیں کیا تو وہ (حج کے بعد گناہوں سے پاک ہو کر اپنے گھر اس طرح) لوٹا جیسا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جناہو۔“ (بخاری: 1521)

مناسک ِحج

مناسک حج کی ابتداء ہر سال 8 ذوالحج سے ہوتی ہے، حاجی متعین میقات حج سے احرام باندھ کر خانہ کعبہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔

وہاں پہنچ کر طواف قدوم کرتے ہیں، پھر منٰی روانہ ہوتے ہیں اور وہاں یوم الترویہ گزار کر عرفات آتے ہیں اور یہاں ایک دن کا وقوف ہوتا ہے، اسں دن کو یوم عرفہ اور عید قرباں بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے بعد حجاج اسلامی عقیدے کے مطابق رمی (کنکریاں پھینکنے) کے لیے جمرہ عقبہ جاتے ہیں۔ بعد ازاں مکہ واپس آکر خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں اور پھر واپس منی جاکر ایام تشریق گزارتے ہیں۔

اس کے بعد حجاج دوبارہ مکہ واپس آکر طواف وداع کرتے ہیں اور یوں حج کےمناسک مکمل ہوتے ہیں۔

موجودہ حالات میں ادائیگیِ حج
کورونا وائرس کی وباء کےباعث مناسک حج کی ادائیگی مختلف ہوگی ۔ رواں سال لاکھوں کی تعداد میں مسلمان حج نہیں کر سکیں کیونکہ عازمین حج کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی حکو مت نے صرف سعودی عرب میں مقیم مسلمانوں کو حج ادا کر نے کی اجازت دی ہےجن کی تعداد 1000 تک محدودکی گئی ہے۔ اس مرتبہ عازمین حج کو منی ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی مقدس حج مقامات تک رسائی محدود ہوگی۔ اس حوالے سے اور کیا اقدامات کئے گئے ہیں آپ کو بتاتے ہیں۔

مناسک حج کی ادائیگی کیلئے حفاظتی تدابیر مندرجہ ذیل ہیں۔

حج اور عمرے کی ادائیگی کیلئے مرد اور عورت کے لیے چہرے کا کھلا ہونا لازم ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے دوران حج چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

اس بار عازمین حج خانہ کعبہ اور حجرہ اسود کو بوسہ نہیں دے سکیں گے۔لہٰذا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئےخانہ کعبہ کو احرام باندھ دیا گیا ہے جبکہ حجر اسود کے پاس رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

متعاف کعبے کے گرد کے مقام کو کہتے ہیں جہاں خانہ کعبہ کا طواف کیا جاتا ہےجبکہ سعی کچھ فاصلے پر موجود صفیٰ اور مرویٰ کے مقام پر چکر لگا کر کی جاتی ہے۔ ان دونوں مقامات کو بھی عازمین کے ہر گروہ کی آمد سے پہلے جراثیم کش سپرے کی مدد سے صاف کیا جائے گا۔

حجاج عرفات سے مزدلفہ اور پھر منیٰ جائیں گے

مزدلفہ اور منیٰ میں عازمین کے قیام کے وقت ان کے لیے موجود ٹینٹ 50 اسکوئرمیٹر ہونا ضروری ہےاور وہاں ایک وقت میں 10 سے زیادہ عازمین حج موجود نہ ہوں۔ اس سے قبل خیموں کے درمیان اتنے زیادہ فاصلے اور افراد کی مخصوص تعداد یا میل ملاقات پر پابندی نہیں ہوتی تھی اور لاکھوں افراد ایک ہی میدان میں خیمہ زن ہوتے تھے۔

حجاج کے لیے یہ ضروری ہوگا کہ وہ مقرر وقتِ پر رمی کے لیے جمرات پر پہنچیں تاکہ ایک وقت میں ایک منزل پر فقط 50 افراد ہی رمی کر سکیں گے اور ان کے درمیان بھی ڈیڑھ سے دو میٹر کا فاصلہ ہوگا۔

منیٰ میں رمی یعنی شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے حاجیوں کو پیکٹ میں کنکریاں دی جائیں گی جن پر پہلے سے جراثیم کش اسپرے کر کے یقینی طور پر انہیں جراثیم سے محفوظ بنایا جائے گا۔ اس سے قبل حجاج اسی مقام سے کنکریاں اکھٹی کر کے رمی کیا کرتے تھے۔

سعودی حکومت کے مطابق اگر دوران حج کسی میں کورونا وائرس کی علامات پائیں گئیں تو ڈاکٹر کی جانب سے ان کا معائنہ کیے جانے کے بعد ہی حج کے دیگر ارکان ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی اور انھیں اپنے ساتھی عازمین کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔


Like it? Share with your friends!

0
2 shares

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format