ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اینگن التن درزیتن کراچی میں موجود؟


0

اگر کوئی شخص آپ سے کہے کہ اس نے مشہور ترکش ڈرامہ سیریل ارتغرل میں ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے ہیرو اینگن التن درزیتن کو کراچی میں گھومتے پھرتے دیکھا ہے تو پریشان نہیں ہونے کی ضرورت نہیں، وہ شخص دماغی طور پر بلکل صحیح ہے اس کو کسی بھی قسم کا ڈرامے سے متعلق بخار بھی نہیں چڑھا ہے کیونکہ وہ آپ سے حقیقت ہی بیان کررہا ہوگا۔ ارتغرل غازی کراچی میں بھی ایک موجود ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے مصطفی حنیف کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ارتغرل غازی یعنی اینگن التن درزیتن کے ہم شکل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس وقت ان کی کافی چرچہ بھی ہو رہی ہے۔

مصطفی حنیف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا ایک یوٹیوب پر چینل بھی ہے جس پر اکثر سیر و سیاحت پر ویڈیوز بنا کر اپلوڈ بھی کرتے ہیں۔

مصطفی حنیف کا کہنا ہے کہ جب یہ ڈرامہ نشر ہوا تو گھر والوں نے اور دوستوں نے مجھ سے کہا کہ ارتغرل غازی سے مماثلت ہے تمھاری بعدازاں پھر میں نے جب وہ ڈرامہ دیکھا تو مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہوا کہ ارتغرل غازی سے کافی میری شکل ملتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک جانب دوست احباب اب مجھے مصطفی کی جگہ ارتغرل کے نام سے پکارتے ہیں وہیں دوسری جانب اگر اب کہیں باہر جاؤں تو لوگ بھی اب پہچان لیتے ہیں اور مجھ سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔

اپنے دئیے گئے انٹرویو میں مصطفی حنیف نے ڈرامہ ارتغرل غازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے میں جو چیزیں دیکھائی گئیں ہیں وہ بہت خوبصورت ہیں، کس طرح غیر مسلم ہمارے دین کی خوبصورتی دیکھ کر اسلام قبول کرتے ہیں۔ اس ڈرامے میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں مسلمان کیسے ہوتے ہیں اور کیسا ہونا چاہئے وہ بہت اچھے انداز میں بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہر چیز میں اللہ کا نام لینا، اللہ کا شکر ادا کرنا نماز کی باقاعدہ ادائیگی اور بڑوں کا ادب جیسی بہترین چیزیں دیکھائی گئیں ہیں۔

مصطفی حنیف کی خواہش ہے کہ وہ اس ڈرامے کے مرکزی کرداد اینگن التن درزیتن سمیت پوری کاسٹ سے ترکی جاکر ملاقات کریں تاہم حلیمہ سلطان کے حوالے سے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی میں حلیمہ سلطان آج سے چار سال قبل آچکی ہے، جس سے ان کی شادی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وہاں ارتغرل غازی کی کاسٹ سے منسلک کافی منفی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور میرا اس پر خیال ہے کہ فنکاروں کی نجی زندگی کو کرداروں کی زندگیوں سے علحیدہ رکھنا چاہئے ۔

مصطفی حنیف ناصرف اب اس ڈرامے کو باقاعدہ طور پر دیکھ رہے ہیں بلکہ اپنے یوٹیوب چینل پر سیر و سیاحت کے علاوہ ڈرامہ ارتغرل غازی پر بھی اپنی رائے سے لوگوں آگاہ کرتے رہتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *