سی پیک اتھارٹی کا نوجوانوں کیلئے انٹرشپ پروگرام کا اعلان


0

پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی منصوبے (سی پیک ) کے سربراہ لیفیٹینٹ(ر) عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے سی پی ای سی کے مختلف شعبوں میں انٹرنشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین کے مطابق سی پیک ایک قومی اور جامع منصوبہ ہے اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سی پیک انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین ماہ پر مشتمل اس بامعاوضہ انٹرشپ کا مقصد سی پیک کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس انٹرشپ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع میسر آئے گا اور وہ مستقبل میں وہ اپنے تجربات سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔

مزید جانئے : نو سالہ نتالیہ نجم کا بڑا کارنامہ

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے انٹرشپ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے نوجوان طبقے کو بااختیار بنانا، ان کے لئے ترقی کی راہ ہموار کرنا اور ان باصلاحیت نوجوانوں میں نئے لیڈر پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ یہ ملکی آبادی کا ساٹھ فیصد حصؔہ ہیں۔ ہمارے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور دیگر ممالک کی طرح ملکی ترقی میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بروۓ کار لائیں۔ سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک ایک جامع اور قومی سطح کا منصوبہ ہے اور اس کے تحت ہمارا مقصد ملک کو معاشی اور معاشرتی طور پر ترقی دینا ہے۔

Image Source: Reuters

یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے مابین سی پیک کا یہ منصوبہ 2015 میں 46 بلین ڈالرز کے ساتھ شروع ہوا۔اس منصوبے کا مقصد گوادر بندرگاہ کو آپریشنل بناکر ایشیائی خطے میں دونوں ممالک کی معیشیتوں کو استحکام فراہم کرنا ہے۔

بلاشبہ اس منصوبے کی مدد سے پاکستان کو اپنے اہمیت کے حامل محل و قوع کے ذریعے سے عالمی طور پر رابطہ سازی بحال کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں تقریباً 60،000 ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے اب یہ سی پی ای سی انٹرنشپ پروگرام بھی ایک بہترین اقدام ہے اور پاکستان کے نوجوانوں کو اس سنہری موقعے کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئیے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *