یوٹیوبر ڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل بھارت سے رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف


0

پاکستانی مشہور و معروف ویلاگر ڈکی بھائی سے آخر کون واقف نہیں ہے، ان کے حوالے سے تعصور ہے کہ ان کی وجہ شہرت عموماً تنازعات ہوتی ہیں۔ اگر ان کو پاکستان سب سے متنازعہ ویلاگر کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ لوگوں کا عام خیال ہے کہ وہ اپنے ویلاگز میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ناصرف مختلف انداز میں لوگوں کا مذاق بناتے ہیں بلکہ ان پر طرح طرح کی تنقید بھی کرتے ہیں۔

ان دنوں ویلاگر ڈکی بھائی جن کا اصل نام سعد الرحمان ہے، وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اگرچہ معاملہ اس بار بھی وہی پرانا ہے یعنی سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کا ایک اور تنازعہ سامنے آیا اور اس بار تنازعہ اور خاتون سے آیا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ چند روز قبل پورے پاکستان میں 14 اگست کے دن ملک کا 73 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ البتہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ان کے ساتھ ان کا ایک پالتو کتا ہے اور انہوں نے کتے کے گلے میں پاکستان کا جھنڈا بانا ہوا تھا۔ جس پر سوشل میڈیا پر کچھ حلقوں سے تنقید شروع ہوئی جس پر خاتون کی جانب سے موقف آیا کہ وہ پاکستان محبت کرنے والوں میں سے ہیں اور وہ کتا ان کے گھر میں ایک گھر کے فرد کی طرح ہے، ان کی جانب سے خوشی منائی جارہی ہے جس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ جھنڈے کی کوئی بے عزتی کی گئی ہے۔ جس پر کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ دنیا بھر میں ایسا کرتے ہیں اس بات کو بڑھانا نہیں چاہئے البتہ کچھ لوگوں کی ناراضگی قائم رہی۔

ducky bhai independence day girl dog
Image Source: Twitter

اب یہاں پر باری آتی ہے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی جن کی جانب سے مذکورہ خاتون کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے ایک جانب تو وطن سے محبت دیکھائی تو دُوسری جانب ایک خاتون کے لئے نہایت غلط الفاظ استعمال کیا اور خاتون کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم معاملہ یہی تک نہ رہے سکا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے حامیوں نے خاتون کو بہت زیادہ برے انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اگرچہ معاملہ ابتداء میں تنقید تک تھا لیکن اس کے بعد معاملہ شدت اختیار کرنے لگا، لوگوں کی جانب نہایت ہی نازیبا لفظوں اور جملوں کا استعمال کیا گیا بلکہ انہیں مختلف قسم کی دھمکیا دی جانے لگی۔

کہا جاتا ہے کبھی انسان دوسرے کے لئے گھڑا کودتا ہے اور آخر میں خود اس ہی میں گر جاتا ہے ایسا ہی کچھ ڈکی بھائی کے ساتھ ہوا۔ وہ سوشل میڈیا پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں وہیں کچھ لوگوں نے ان کے یوٹیوب اکاونٹ کی معلومات چیک کیں جس میں ایک چونکانے والا انکشاف ہوا کہ مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کا یوٹیوب چینل پڑوسی ملک بھارت سے رجسٹرڈ ہے۔

بس ہونا کیا تھا پھر تمام تنقیدوں کا رخ پھر ڈکی بھائی بن گئے۔ ایسی بات نہیں ڈکی بھائی کے چینل کی انڈیا میں مقبولیت بھی بہت ہے لیکن لوگوں اس بات کا معلوم اب ہوا کہ ان کا ۔چینل ہی بھارت میں رجسٹرڈ ہے، اگرچہ ہوسکتا ہے اس کی وجوہات ہوں کہ انہوں اس لئے بنایا کہ پاکستان کبھی یوٹیوب پر پابندی عائد کرے تو ان کے چینل پر اثرات آئیں جیسے ایک بار پہلے پابندی عائد ہوئی تھی۔ شاید ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یوٹیوب پر اپنی لوکیشن بھارت رکھنے سے ویوز بڑھتے ہیں۔ بحرال وجہ کوئی بھی ہو لوگوں کی جانب سے ڈکی بھائی کی جب یہ بات سامنے آئی تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ جب وہ اتنے پاکستان محب وطن ہیں تو انہوں چند پیسوں کے لئے چینل کو بھارت میں کیوں رجسٹرڈ کررکھا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: قوت سماعت سے محروم حسان احمد پاکستان کے پہلے ڈیف وی لوگر بن گئے

اس پورے معاملے سے ہمیں زندگی کے چند اہم سبق ملتے ہیں کہ ملک سے محبت یقیناً سب سے اولین ترجیح ہونی چاہئے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کو اپنے مفادات پورے کرنے کے لئے استعمال کیا جائے اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جائے اور انھیں تکلیف پہنچائی جائے۔ کیونکہ قسمت کب تیروں رخ آپ پر کردے کچھ بھروسہ نہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *