سعودی عرب کی عفیف کمشنری میں دو سالہ بچی چوتھی منزل سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا، میرا وہ کونسا عمل تھا جس کے باعث اللہ تعالی نے بچی کو دوبارہ زندگی دے دی۔
Girl Miraculosly Survived Falling
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنی بہن کے ساتھ کھیل رہی تھی اور یہ نہیں معلوم کہ بہن نے اسے کھڑکی سے کیسے باہر دھکیل دیا تاہم وہ گرنے کے باوجود مکمل طور پر محفوظ رہی۔
والد نے بتایا کہ میں کرسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک زمین سے کسی چیز کے ٹکرانے کی آواز سنی، جب دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ میری بیٹی ہے۔ ایک موقع پر، میں نے سوچا کہ لڑکی مر گئی ہے، لہذا میں نے اسے اٹھایا اور وہ سانس لے رہی تھی
ایمبولینس طلب کرکے اسپتال پہنچے اور بچی کا معائنہ کرایا، ڈاکٹروں نے بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچی بالکل صحت مند ہے۔
ڈاکٹروں نے تمام ماجرا سننے اور بچی کو چیک کرنے کے بعد حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بچی معجززانہ طور پر مکمل محفوظ ہے، اسے کچھ نہیں ہوا۔‘
بچی کے والد کا کہنا تھا’ مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا، میرا وہ کونسا عمل تھا جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے بچی کو محفوظ رکھا۔‘
والد نے مزید کہا: “میں نہیں جانتا کہ میں نے ایسا کون سا عمل کیا جس نے لڑکی کو نقصان سے بچایا، شاید والدین کی اطاعت وفرمانبرداری، یا پھر صدقہ و خیرات کام آ گیا ۔
0 Comments