دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں پاکستان کے کتنے شہر شامل ہیں؟


0

اگر آپ پاکستان میں اسلام آباد یا کراچی کے رہائشی ہیں، تو پھر یقین کیجئے کہ آپ بہت خوش نصیب لوگوں میں چامل ہیں کیونکہ امریکی مالیاتی مشاورتی ادارے مرسر نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی یے، جس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سال 2021 کیلئے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں آج بے روزگاری اور مہنگائی کی سطح میں ایک واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یوں تو اس کی کئی وجوہات ہیں، لیکن اس وقت ان حالات کی سب سے بڑی وجہ کورونا وائرس کو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث کئی کاروبار بند ہوچکے ہیں، تو کچھ بدترین مالی بحران کا شکار ہیں۔ تاہم ایسے خراب حالات کے باوجود دنیا کے کچھ شہر ایسے ہیں، جہاں آج بھی ضروریات زندگی کی چیزیں دیگر دنیا کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہیں۔ اور خوش قسمتی سے اس فہرست میں دنیا آج پاکستان کے دو شہر بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرسر نے رہن سہن کے اخراجات کا 2021 کے لئے سروے جاری کیا ہے، جس میں زندگی گزارنے کے لئے دنیا کا سب سے سستا شہر کرغزستان کے درالحکومت بشکیک کو قرار دیا گیا ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر افریقی ملک زیمبیا کا شہر لوساکا دوسرے اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسرے پر موجود ہیں۔ دنیا کی انہی سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں اور درالحکومت اسلام آباد گیارہویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس اگر اس رپورٹ میں دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست کی بات کی جائے تو ترکمانستان کے درالحکومت عشق آباد کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہانگ کانگ، بیروت اور ٹوکیو اس فہرست میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے دنیا کے 209 شہروں کی فہرست کو مرتب کرنے کے لئے 200 سے زائد مختلف اخراجات کا جائزہ لیا گیا، جن میں رہائش، سفر، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں جہان 5 افریقی شہر، 3 ایشیائی شہر شامل ہیں وہیں ایک بھی شہر براعظم یورپ کا شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مشہور لیکن عجیب ناموں والے علاقوں جی کیا حقیقت ہے؟

یاد رہے عالمی جریدے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140 ممالک کے شہروں کی قابل رہائش اور ناقابل رہائش ہونے کی بنیاد پر ٹاپ ٹین رینکنگ جاری کی تھی، جس میں پاکستان کے ناصرف سب سے بڑے شہر بلکہ سب زیادہ ریوینیو دینے والے شہر کراچی کو مذکورہ فہرست میں خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی بنیاد پر دنیا کے 7 واں بدترین شہر قرار دیا گیا تھا۔

یہی نہیں، کچھ عرصہ قبل امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کے سب بڑے شہر اور دنیا کے تیسرے بڑے شہر کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں لکھا گیا تھا کہ یہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس شہر کی 42 فیصد آبادی کی ضرورت پبلک ٹرانسپورٹ ہے لیکن افسوس کے ساتھ شہر میں برسوں پرانی چلتی کھٹارہ بسوں کی تعداد نہایت ہی کم ہے، جس کے باعث عوام بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنے تک پر مجبور ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *