خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ہیں ، تمام مسلمان کعبہ کا بہت احترام کرتے ہیں، وہ اپنے حج اور عمرہ کے سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ عبادت میں مشغول ہوتے ہیں۔

اب ایسی مثالیں سامنے آرہی ہیں جس میں لوگ گیم کھیل کر، غیر ضروری تصویریں لے کر اور ویڈیو گرافی کر کے ان مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں ایک شخص کو احرام پہنے موبائل پر گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Man Playing Game in Kaaba
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مطاف بیٹھا اپنے موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے میں مصروف ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حاجی کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کے لیے انتظار کر رہے ہیں اور جو لوگ اکثر اس کی زیارت کر رہے ہیں وہ اسے معمولی سمجھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
باہمت بیٹی بوڑھی ماں کو کندھے پر اٹھا کر مسجد نبوی لے آئی، ویڈیو وائرل


ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو صرف سجدے ہی کرتا۔

0 Comments