باہمت بیٹی بوڑھی ماں کو کندھے پر اٹھا کر مسجد نبوی لے آئی، ویڈیو وائرل


0

نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے جو ہر بالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔ مسجد نبوی ﷺ دنیا کی دوسری مقدس ترین مسجد ہے جہاں ایک نماز کی ادائیگی کا ثواب 50 ہزار نمازوں کے برابر ہے۔ سوشل میڈیا پر اسی تناظر میں روح پرور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

Daughter carrying aged mother
Image Source:Instagram

سعودی عرب میں ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو اپنی بوڑھی والدہ کو کندھے پر اٹھائے مسجد نبوی میں نماز ادا کرانے کے لیے لا رہی ہیں۔

Daughter Carrying Aged Mother

صدی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی بوڑھی ماں کو کندھے پر اٹھا کر مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کے لیے لا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ دل آویز ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور صارفین بیٹی کی اس خدمت کی تعریف کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کلپ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بیٹی اپنی ماں کا حق ادا کر رہی ہیں۔ یہی دین اسلام اور ہمارے معاشرے کی پہچان ہے۔‘


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *