موسم گرما کی سوغات آڑو


0

موسمِ گرما پریشان کُن موسم ہے موسم گرما میں متعدد پھل دستیاب ہوتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک ذائقے کے حوالے سے منفرد ہوتا ہے۔ اس موسم کے پھل صحت بخش اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک پھل آڑو ہے جو اس موسم میں دستیاب ایک بہترین سوغات ہے ۔

آڑو گرمی کے موسم کا سب سے مفید پھل ہے، گرمیوں کے دوران اگر اس پھل کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ماہرین غذ ائیت کے مطابق آڑو کی ٹھنڈی تاثیر جسم میں گرمی کی شدت کم کرتی ہے۔ بلکہ ڈی ہائڈریشن سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کھٹے میٹھے ذائقے والا آڑو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے۔

آڑو میں موجود غذائیت

:ایک درمیانے پکے ہوئے آڑو میں موجود ہوتی ہیں

کیلوریز 68

چربی 0۔5 گرام

کولیسٹرول اور سوڈیم 0 گرام

کاربو ہائیڈریٹ 15 گرام

شکر13 گرام

فائبر 2 گرام

اور 1 گرام پروٹین

اچھے آڑو کا انتخاب کیسے کریں؟

peach and our health
Image Source:K Foods

آڑو کی مہک اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے، خوشبو جتنی زیادہ اچھی ہوگی اتنا ہی پھل پکا ہوا ہوگا، اگر مہک زیادہ نہ ہو اور پھل انگلی سے دبانے پر سخت محسوس ہو تو اسے کسی جگہ پکنے کے لیے چھوڑ کر کچھ وقت یا دن کے بعد کھالیں۔

آڑو شمال مغربی چین سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ جلد کی صحت کو بڑھا سکتا ہے۔ قوت مدافعت کو بڑھا سکتا ہے اور بینائی کی صلاحیت کو بڑھاسکتا ہے۔یہ پھل خوبصورت، خوشبودار اور لذیذ ہونے کے علاوہ، اس میں اچھی صحت کے لیے بہترین غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔

شدید گرمی کے موسم میں تیز لُو کے چلنے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو بھوک نہیں لگتی اور وہ پانی کی کمی کا شکار بھی ہونے لگتے ہیں، اسیے افراد کے لیے آڑو ایک بہترین غذا ہے جو جسم کو مطلوبہ مقدار میں کیلوریز فراہم کرتا ہے۔

 ماہرین غذائیت کے مطابق کیلوریز میں نہایت کم اور فائبر سے بھرپور آڑو میں وٹامن اے، کے، ای، فولیٹ، کولین، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی ’انفلامیشن‘ سے بچاؤ کی خاصیت موجود ہوتی ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق ایک سو پچاس گرام آڑو میں  اٹھاون کیلویرز، ایک گرام پروٹین، ایک گرام سے کم فیٹ، چودہ گرام کاربو ہائڈریٹس، دو گرام فائبر، وٹامن اے، وٹامن سی، نیاسین، وٹامن ای، وٹامن کے، کاپر، اور مگینیز پائے جاتے ہیں۔ 

 آڑو کے صحت سے متعلق فوائد

آڑو کو اگر موسم گرما میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے درحقیقت روزانہ صرف ایک آڑو کھانے سے بھی آپ اپنی صحت کو متعدد فوائد پہنچا سکتے ہیں۔

peach and our health
Image Source;Jang News

Peach And Our Health

تازگی والا ذائقہ اور خوشبو کے علاوہ، یہ بہت سے ضروری غذائی اجزاء سے مالا مال ہوتا ہے جو کہ مختلف قسم کے صحت کے فوائد پیش کرتے ہیں۔ یہاں اس کے کچھ بہترین فوائد موجود ہیں

دل کی صحت کے لیے مفید

جسم میں اگر نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے اور فائدہ مند کولیسٹرول کی مقدار کم ہو جائے تو دل کے مختلف مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ جب کہ کیلے جیسے مفید پھل کی طرح آڑو میں پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے اور مفید کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دل بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور انسان کو دل کی مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

 طبی ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ دل کی صحت میں بہتری لانے اور اس کو برقرار رکھنے کے لیے ہر روز تین سے چار آڑو کھانے چاہیئں۔

جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ

انسانی جسم کو ہر روز بہت سے ٹاکسنز یا زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو گردوں پر دباؤ میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹھیک طریقے سے کام کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ آڑو میں پائی جانے والی پوٹاشیم میں گردوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی وجہ سے دردناک السر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ اس لیے اگر آپ السر سے بچنا چاہتے ہیں اور گردوں کی کارکردگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو آڑو کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں۔

موٹاپے سے نجات

آڑو کو غذائیت سے بھرپور پھل کہا جاتا ہے کیوں کہ اس میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جب کہ فیٹ (چربی) بھی ایک گرام سے کم پائی جاتی ہے، اس لیے آڑو موٹاپے سے نجات حاصل کرنے یا وزن میں کمی لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

موٹاپے کے خلاف بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس پھل کو سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ آڑو کے استعمال سے نہ صرف آپ کو جسمانی کمزوری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ جسم میں موجود اضافی چربی بھی پگھلنا شروع ہو جائے گی۔

خون بنانے میں مددگار

آڑو کو خون میں اضافہ کرنے کے لیے قدرتی دوا سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس میں آئرن پایا جاتا ہے جو خون کی سطح بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آڑو جسم میں خون کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسے مضرِ صحت مواد سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ آڑو میں بیٹا کروٹین بھی پایا جاتا ہے جو جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش میں بہتری لاتا ہے۔

ذیابیطس کے خلاف مفید

آڑو کو ذیابیطس کے مرض کے خلاف بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آڑو میں پائے جانے والے غذائی ریشوں کی وجہ سے ذیابیطس ٹائپ ون کا شکار افراد میں خون کی شوگر کی سطح کم ہوتی ہے، اس کے علاوہ آڑو کی وجہ سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار افراد میں انسولین کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ بہترین اور مثبت فوائد حاصل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد آڑو کے اپنے معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔

peach and our health

آنکھوں کی بینائی میں بہتری

سردیوں میں آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے کے لیے گاجر کو استعمال کیا جاتا ہے جب کہ موسم گرما میں آڑو آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ آڑو میں وٹامن اے، میگنیشیم، زنک، اور کاپر جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کر کے بینائی کو بہتر بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ عمر بڑھنے کی وجہ سے بھی آنکھوں کے بعض مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اگر آڑو کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس نقصان کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ آڑو میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین آنکھوں کے پٹھوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد بننے والے سیاہ حلقوں اور جھریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے بھی آڑو کا استعمال نہایت مفید ہے۔

جِلد کے لیے فائدہ مند

آڑو کو جلد کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس میں پایا جانے والا وٹامن اے جلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ آڑو میں پائے جانے والے اینٹی آکسییڈنٹس عمر بڑھنے کی وجہ سے جلد پر ظاہر ہونے والے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں۔ آڑو کو اگر ہر روز استعمال کیا جائے تو جِلد کے کیل مہاسوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

دانتوں کی مضبوطی کے لیے بھی مفید

آڑو میں موجود فلورائیڈ دانتوں کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ منرل ٹوتھ پیسٹس میں استعمال ہوتا ہے جو کہ منہ کے جراثیموں کا خاتمہ کرکے کیوٹیز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

peach and our health
Image Source:Neo Tv

ورم کم کرے

بناتاتی پولی فینولز اور پری بائیوٹیکس جیسے غذائی اجزا آڑو میں پائے جاتے ہیں جن کو جسمانی ورم میں کمی لانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

جسمانی ورم سے مختلف امراض بشمول امراض قلب، ذیابیطس، کینسر اور الزائمر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مدافعتی نظام کو بہتر بنائے

گری دار میوے اور بیج وٹامن ای کے سب سے مشہور اور اہم ذریعہ ہیں، لیکن اس کے ساتھ آڑو بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے جسم کے بہت سے خلیوں کے لیےبہت اہم ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور خون کی نالیوں کو چوڑا کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ خون کو اندر جمنے سے روکا جا سکے۔

وٹامن سی جسم کے زخم بھرنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، جبکہ جسم میں گردش کرنے والے ایسے کیمیکلز کے اخراج کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے جو خلیات کو نقصان پہنچا کر کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کو صحت مند بنائے

ایک درمیانی آڑو آپ کو ٪6 سے ٪9 تک فائبر فراہم کر سکتا ہے، جس کی آپ کے جسم کو روزانہ ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ فائبر والی غذائیں آپ کو صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس، دل کی بیماری اور کولوریکٹل کینسر سے بچا سکتی ہیں۔ ۔

یہ غذائی جز قبض کی روک تھام کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے یا قبض کے شکار افراد کو ریلیف پہنچتا ہے۔

کافی فائبر حاصل کرنے سے قبض کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جس سے آپ کا نظام ہضم ٹھیک رہ سکتا ہے

ہڈیاں بھی صحت مند بنائے

پوٹاشیم زیادہ نمک والی غذا کے اثرات کو جسم میں متوازن کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ آپ کے گردے کی پتھری اور ہڈیوں کے نقصان کے امکانات کے ساتھ ساتھ آپ کے بلڈ پریشر کو بھی کم کر سکتا ہے۔ آپ کو ہر روز تقریباً 4,700 ملی گرام پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے، اور اسے کھانے سے حاصل کرنا کسی سپلیمنٹ سے کہیں بہتر ہے۔ ایک چھوٹے آڑو میں 247 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، اور ایک درمیانی آڑو آپ کو 285 ملی گرام پوٹاشیم دے سکتا ہے

 آڑو بیماریوں کے سبب ہونے والی موت کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے جبکہ جگر کی صحت کے لیے مفید پھل ہے۔۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *