حجامہ سنت نبوی


0

صحت اور بیماریوں کا انسان سے پرانا رشتہ ہے، بیماریاں پہلےقدیم زمانے میں بھی ہوا کرتی تھیں مگر اُس وقت اُن کی سمجھ بوجھ اور علاج کا شعور نہیں تھا، آ ج کل جہاں سائنس نے بے حد ترقی کر لی ہے وہیں صدیوں سے استعمال کیے جانے والا طریقہ حجامہ ’ کپنگ تھیراپی‘ آج بھی اپنی اہمیت اور افادیت رکھتا ہے بلکہ اب حجامہ بھی نئی جدت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

Hajima Or Bemarion Se Bachao

حجامہ ایک قدیم علاج ہے جو کہ بہت مفید اور دیرپا ہے یہ گرم اور سرد دونوں علاقوں میں یکساں فائدہ مند ہے۔ چین کا یہ قومی علاج ہے اور پورے ملک میں یہ علاج کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ علاج متعارف کروانے والی ہستی آج سے ساڑھے چودہ سوسال پہلے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی تھی۔ حجامہ لگانا آپ ﷺ کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی ہے رسول اللہ ﷺ نے خود حجامہ لگوایا اور دوسروں کو بھی ترغیب دی۔

مختلف روایتوں میں آتا ہے کہ حجامہ ایک قدیم ترین اور نبی کریم حضرت محمدﷺ اور ملائکہ کا تجویز کردہ عمل ہے، حضرت محمدﷺ نے حجامہ لگانے کو افضل عمل قرار دیا ہے، اس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے 143 مقامات سے مضر صحت خون نکالا جا سکتا ہے۔

حدیث شریف میں اس علاج کو کرنے کیلئے چاند کی 21,19,17تاریخ کو بطور خاص ذکر کیا گیا اور اطباء کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوا کہ مہینہ کی وسطی تاریخوں میں ہمارے خون کی گردش اعتدال پر ہوتی ہے، اسی لیے ان تاریخوں میں حجامہ لگوانا جسم پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے

یہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں صحت اور تندرست انسان بھی اس کو اپنا کر آنے والی پیشگی بیماریوں کو بھی بھگا سکتا ہے۔ حضرت ابوکبشہ انماری ؓ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ سر مبارک پر اور دونوں کندھوں کے درمیان حجامہ لگوایا کرتے تھے اور فرماتے ”جس شخص نے (حجامہ کے ذریعے) اپنا خون نکلوادیا تو اب اسے کوئی خدشہ نہیں اس بات سے کہ وہ کسی بیماری کا کوئی علاج نہ کروائے

Hajima Or Bemarion Se Bachao

حجامہ صدیوں سے استعمال کیے جانے والا سستا اور اسلامی تعلیمات سے تصدیق شدہ علاج ہے، حجامہ ایک ایسا اسلامی طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے جسم سے گندا، مضر صحت خون نکال دیا جاتا ہے اور انسان بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچ جاتا ہے، یہ علاج اس قدر مفید ہے کہ اب جدید سائنس بھی اس کی افادیت  کی ناصرف قائل ہو گئی ہے بلکہ اب تو مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اور معروف شخصیات بھی جسم کو ڈیٹاکس کرنے کے لیے حجامہ کرواتے ہیں۔

عرب ملکوں کے علاوہ یہ طریقہ علاج مشرقی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ ساتھ اب جنوبی ایشیا خصوصا ہندوستان میں بڑی تیزی سے عام ہورہا ہے۔ امریکہ اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں ان طلباء کو جو کہ متبادل طریقہ علاج پڑھ رہے ہیں حجامہ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔

ہمارا جدید طرززندگی ایسا ہے کہ ہم اپنے اعضا کو زہریلے مواد سے بھر دیتے ہیں۔متوازن اور صحت مند غذا کا نہ ہونا ہمیں  بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ہم حجامہ کی مدد سے زہریلے مادے نکالتے ہیں۔

حجامہ کرنے کا طریقہ

حجامہ کرنے کے لیے مریض کے جسم کے مختلف حصوں پر گول شکل کے کپ لگا دیئے جاتے ہیں، اسی لیے اس طریقہ علاج کو ’کپنگ تھیراپی‘ بھی کہا جاتا ہے، حجامہ سے قبل مطلوبہ جسم کے حصے پر زیتون یا کلونجی کا تیل لگا دیا جاتا ہے جس سے جلد پرسکون رہتی ہے، بعد ازاں جراثیم سے پاک کَپس میں ویکیوم پیدا کر کے انہیں  جلد پر لگا دیا جاتا ہے۔

Hajima Or Bemarion Se Bachao
Image Source:Unsplash

ان کپس کو لگانے سے جِلد آکسیجن نہ ملنے کی صورت میں سوج کر پھول جاتی ہے، اب اس سوجی ہوئی جگہ پر بلیڈ کے ذریعے چھوٹے چھوٹے کَٹ لگا دیئے جاتے ہیں، ان کَٹس سے جسم پر کوئی تکلیف  نہیں ہوتی، کَپس دوبارہ  جلد پر لگا دیئے جاتے ہیں۔

اس مرحلے میں اب گندا خون جسم سے باہر نکلنے لگتا ہے جسے 10 سے 20  منٹ بعد کپس ہٹا کر صاف کر دیا جاتا ہے، ایسے میں جسم گندے خون سے پاک ہو جاتا ہے اور انسان موجودہ شکایت سمیت متعدد بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔

حجامہ سے دور ہونے والی بیماریاں

دونوں کندھوں اور مونڈھوں کے درمیان یعنی گدی کے عین نیچے وسط میں حجامہ لگوانے سے تحقیق ثابت کرتی ہے کہ یہ ایک پوائنٹ 72بیماریوں سے شفا ء کا سبب بنتا ہے اور انسان چھوٹی بڑی بے شمار بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

Hajima Or Bemarion Se Bachao
Image Source:Unsplash

حجامہ طریقہ علاج میں ہر بیماری سوائے موت کے علاج اور پوائنٹ موجود ہیں۔ خصوصاًہڈیوں اور جوڑوں کے مرض جو کہ آج کل خواتین میں عام ہورہا ہے۔اس کے علاوہ دمہ، سانس اور ناک کی ہڈی کے مسائل میں بھی نہایت کارآمد علاج ہے۔

جوڑوں یا گھٹنوں کے درد میں مبتلا افراد میں امراض قلب اور فالج کا شکار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تاہم ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ایسے افراد کپنگ یا حجامہ کروائیں تو ان میں فالج کا شکار ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوسکتے ہیں

ٹینشن، ڈپریشن، بالوں کے اور جلد کے مسائل میں بھی سود مند طریقہ علاج ہے۔ بچے سے لے کر بوڑھے تک کے لیے بہترین طریقہ علاج ہے،چونکہ یہ ایک سنت طریقہ علاج ہے ۔

حجامہ کروانے سے بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ ، جوڑوں، پٹھوں ، کمر ، ہڈیوں ، سر (درد شقیقہ) مائیگرین، یرقان، دمہ، ایکنی، کیل مہاسوں، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن اور موسمی الرجی سمیت متعدد بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

حجامہ ’کپنگ تھیراپی‘ کرنے والے ماہرین کے مطابق حجامہ کروانے کے نتیجے میں انسان کا روحانی علاج بھی ممکن ہوتا ہے

۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *