دنیا کا ایسا چڑیا گھر جہاں جانور آزاد، انسان پنجرے میں قید ہوتے ہیں


0

عام طور پر چڑیا گھروں میں جانوروں کو پنجروں میں قید رکھا جاتا ہے تاکہ انسان ان کو بلا خوف و خطر دیکھ سکیں مگر جس چڑیا گھر کی ہم بات کرنے جا رہے ہیں یہاں معاملہ ذرا الٹا ہے۔ یہ انوکھا چڑیا گھر چین کے شہر چھونگ چھنگ میں واقع ہے اور یہاں پر جانوروں کو نہیں بلکہ انسانوں کو ایک پنجرے میں قید کیا جاتا ہے اور پھر انسانوں سے بھرے پنجرے کو خطرناک جانوروں کے بالکل قریب چھوڑ دیا جاتا ہے۔جبکہ انسانوں کے پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر اس پر چمٹ جائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آسکے۔ بعض اوقات تو جانور پنجرے کے اوپر چڑھ جاتے ہیں اور دیکھنے والوں پر خوف طاری ہوجاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے چین کے اس چڑیا گھر کی ویڈیو شیئر کی اور اُس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ انسانوں کا چڑیا گھر ہے جہاں جانور ’خطرناک انسانوں‘ کو پنجرے میں بند دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

Image Source: Screengrab

اس حوالے سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو خطرے سے کھیلنے کا مزہ دینا چاہتے تھے لہٰذا یہ طریقہ نکالا جو انتہائی محفوظ ہے اور شوقین افراد کو خطرات کے اتنے قریب ہونے کا لطف دیتا ہے اور بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی یہاں آکر محظوظ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ چڑیا گھر انسانوں اور جانوروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور انسانوں میں جانوروں کے تحفظ کا شعور بھی اُجاگر کرتے ہیں۔ تاہم دنیا بھر میں یہ تحقیق کی گئی ہے کہ جانوروں کو قدرتی ماحول میں رکھا جائے تو ان کی صلاحیتیں بہتر طور پر اُجاگر ہوتی ہیں تمام جانورجس میں چرند پرند بھی شامل ہیں آزادی سے گھومنا پھرنا پسند کرتے ہیں، اس لئے متعدد ممالک میں جانوروں کو آزادانہ گھومنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

اس طرح ناصرف جانوروں کو قدرتی اور صاف ستھرا ماحول میسر آتا ہے بلکہ پنجرے جیسی گندگی اور گھٹن بھی نہیں ہوتی۔ جن ممالک میں اس طرح کے چڑیا گھر بنائے گئے ہیں وہاں حفاظتی تدابیر کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا چڑیا گھروں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

چین کے علاوہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کے وائلڈ لائف پارک میں بھی شیروں کو کھلا چھوڑا جاتا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو پنجرے میں قید کردیا جاتا ہے اور ایک خصوصی ٹرک چلایا جاتا ہے جو باہر سے سیاحوں کو پنجرے میں قید کرکے شیروں کا دیدار کراتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کے چڑیا گھروں میں جانوروں کو جاکر دیکھنے والے افراد کی سالانہ تعداد سات سو ملین سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

یاد رہے کہ شہر کراچی کے چڑیا گھر کی “ممتاز بیگم” کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایٹالس اوبسکارا نامی انٹرنیشنل ٹریول کی ایک ٹوئٹ بہت وائرل ہوئی جس میں وہ ممتاز بیگم کا ذکر کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتارہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ممتاز بیگم کی تعریفیں کر رہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *