کیا آپ کڑوے کریلے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟


0

کریلا ایک ایسی سبزی ہے جسے بہت کم لوگ کھانا پسند کرتے ہیں اور بچے تو اس سبزی کو کھانا بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں کیونکہ اس کے ذائقے میں کرواہٹ پائی جاتی ہے۔ لیکن اگر اسے پکاتے وقت کڑواہٹ کو کم سے کم کیا گیا ہو تو اس کی لذت دوبالا ہوجاتی ہے۔ غذائی اعتبار سے کریلوں کی افادیت بہت زیادہ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض گھرانوں میں قیمہ کریلے، بھرے ہوئے کریلے اور دال کریلے جیسے پکوان بڑے شوق سے پکائے اور کھائے جاتے ہیں۔

غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں پروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، ڈی، سی اور بی 6 کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ کریلوں میں کولیسٹرول اور کیلوریز کی مقدار صفر ہوتی ہے۔

Image Source: Unsplash

غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں میں گلائکوسائیڈ، چارنٹین، وائیسین، کیراویلوسائیڈز، اور پولی پیپٹائڈ پی (پلانٹ انسولین) کی بھاری مقدار ہونے کی وجہ سے یہ بلڈ شگر کو نارمل سطح پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ کریلے مسلز کے سیلز کو بھی نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس سبزی کے مزید طبی فوائد کیا ہیں آئیے جانتے ہیں؛

٭ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور سبزی ہے جو کہ میٹابولزم اور نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے جس سے جسمانی وزن میں جلد کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

٭اس کے روزانہ استعمال سے کولیسٹرول لیول میں کمی آ تی ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی صحت مندانہ طریقے سے جاری رہتی ہے۔

Image Source: Unsplash

٭ کریلوں کا ایک اہم کام جگر کی صفائی کرنا بھی ہے، اس میں شامل اجزا جہاں جگر کی صفائی کرتے ہیں، وہاں یہ جگر اور پٹھوں کے علاوہ دیگر جسمانی چربی کو بھی ہٹانے میں مفید ہے۔

٭ یہ قبض سے نجات دلانے سمیت نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کے علاوہ پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں اور قبض کا سبب بننے والے انفکیشنز کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

Image Source: Unsplash

٭ کریلے کا جوس اکثر پینا جسمانی اسٹینما بہتر کرتا ہے جبکہ جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتا ہے اور ہاں اس کا استعمال نیند کا معیار بھی بہتر کرتا ہے۔ جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے۔نیز اس کے رس میں نمک ملا کر پلانے سے قے اور دستوں میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔

٭ کریلوں میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا جو آنکھوں کے انفیکشن سے بچاتا ہے اور بینائی تیز کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ناریل پانی پینے کے حیران جن فوائد کیا ہیں؟

مزید برآں ، ایک تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کریلے کینسر کے سیلز کے خلاف موثر مدافعت پیدا کرتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کچے کریلے کھانے سے پھیپڑوں کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے جن میں دمہ، سردی لگ جانا، کھانسی ، نزلہ زکام سمیت سانس کی نالی کا انفیکشن اور موسمی بیماریاں شامل ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *