ناریل پانی پینے کے حیران کن فوائد کیا ہیں؟


0


ناریل پانی ایک بہترین اور صحت بخش ڈرنک ہے اس میں کم مقدار میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں ،اس لئے یہ آپ کے جسم میں توانائی کو فوری طور پر فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور قدرتی مشروب کا کام کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈینٹ ، امینو ایسڈ ، انزائمز، وٹامن بی کمپلیکس اور منرلز جیسے زنک، میگنیز، آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

یہ پانی مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے اور کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بوتل میں موجود ناریل پانی کے بجائے اصلی ناریل کا پانی آپ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ آپ اسے مختلف ڈرنکس میں ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ناریل پانی کے مزید کیا فائدے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

٭ سر درد کیلئے مفید

Image Source: Unsplash

ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے اکثر لوگوں کو مائیگرین اور سردرد کی شکایت رہتی ہے۔ اس پانی کے ذریعے آپ کی باڈی ڈی ہائیڈریٹ رہتی ہے۔ چونکہ اس میں میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے ناریل پانی ذہنی دباؤ سے لڑنے اور ہمارے دماغ کو پُرسکون کرنے کے لیے بہترین مشروب قرار دی جاتی ہے، اس کے ذریعے آپ کو مائیگرین میں بہت آرام حاصل ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ سونے کے وقت ناریل کا پانی پینا آپ کے تمام زہریلے مادوں کو نکالنے اور آپ کے پیشاب کی نالی کو صاف کرنے میں معاون ہوسکتا ہے، اس طرح انفیکشن اور گردے کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے

٭ بلڈ پریشر کنٹرول

Image Source: Unsplash

اس ڈرنک کے ذریعے آپ کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ اگر آپ کو بلڈ پریشر بہت ہائی رہتا ہے تو آپ اس ڈرنک کو دن میں 2 بار استعمال کریں۔ کوشش کریں کہ خالص ناریل کا پانی پئیں، بوتل والے پانی سے احتیاط کریں۔

٭ وزن میں کمی

Image Source: Unsplash

چونکہ اس میں کیلوریز بہت کم مقدار میں ہوتی ہیں اور یہ نظام ہاضمہ کے لئے بھی فائدہ مند ہے اس کے ذریعے آپ باآسانی وزن کم کرسکتے ہیں۔

٭ جلد کیلئے بہترین

Image Source: Unsplash

پانی کی کمی کی وجہ سے ہماری جلد خشک اور بے رونق ہوجاتی ہے ۔ہم پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوکونٹ کے پانی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ پانی ہمیں ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور یہ جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے۔ ناریل پانی آپ کی جلد تروتازہ اور نرم وملائم بھی بن سکتی ہے وہ ایسے کہ ایک کپ ناریل پانی میں 2 چائے کے چمچے سندل ڈال کر اچھی طرح سے پیسٹ بنالیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ جب پیسٹ خشک ہوجائے تو پانی سے چہرے کو صاف کرلیں، بےرونق جلد جگمگا اٹھے گی۔

خیال رہے کہ اگر آپ ناریل پانی پی رہے ہیں تو اسے تازہ تازہ پی لیں یعنی اسے کھول کر نکالنے کے بعد یوں ہی مت چھوڑیں بلکہ فوری پیئں ورنہ اس کا اصل فائدہ آپ کو نہیں مل سکے گا، اور اس کے فوائد بھی نقصانات میں بدل جائیں گے کیونکہ یہ اپنی تمام خصوصیات کھودے گا۔ مزید برآں ، دوسرے مشروبات کے برعکس، ناریل پانی پینے کا بہترین وقت کوئی نہیں ہے۔ آپ دن میں اور یہاں تک کہ رات کے وقت بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *