آج کل ہر دوسرا شخص بالوں کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔ خوراک اور طرز زندگی کی وجہ سے لوگوں کو بال گرنے اور گنجے پن کے مسائل کا سامنا ہے۔

بالوں کا گرنا، ایک عام اور پریشان کن مسئلہ ہے جو مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے جینیاتی عوامل، ہارمونل عدم توازن، تناؤ، اور ماحولیاتی اثرات۔
گرتے بال اور بڑھتا گنج پن آج کل ہر دوسرے فرد کا مسئلہ بن چکا ہے جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن اس کا مفید حل ہربل پروڈکس کو ہی تصور کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے گھرمیں عام استعمال ہونے والی سبزی پیاز نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
بالوں میں تیل لگانا نہایت ضروری ہے، تیل سے نشو نما اور بالوں کو نرم و ملائم رہنے سمیت بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کاگرنا بند ہو جاتا ہے،
Onion Oil Benefits
پیازکا تیل اس عمل کے لیے بہترین ہے، پیاز میں سلفر اور اینٹی سیپٹک جز پائے جانے کی وجہ سے بالوں کو بڑھنے اور انفیکشن، الرجی سے پاک اور صاف رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتاہے۔ یہ کھوپڑی کی صحت کو بہتر بنانے اور بالوں کے پٹک کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ماہرینِ جِلدی امراض کے مطابق سو گرام پیاز میں 4 ملی گرام سوڈیم، 146 ملی گرام پوٹاشیم، 12 فیصد وٹامن سی، 5 فیصد وٹامن بی 6 اور 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ سب ہی اجزاء بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پیاز کا تیل قدرتی طور پر بالوں کے گرنے کو روکنے اور نئے بالوں کی افزائش کو فروغ دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اگر آپ کے بال گھٹتے جا رہے ہیں یا آپ کو بالوں کی کمی کا سامنا ہے، تو پیاز کا تیل ایک قدرتی علاج کے طور پر مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
:مزید پڑھیں
کیا پیاز کا پانی بالوں کیلئے مفید ہے؟جانیے
پیاز کا پانی نکال کر استعمال کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے، پیازکی تیکھی بو سے اسے لگا کر نہانے تک کا وقت کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے مگر اس کے فوائد بے شمار ہیں جبکہ پیاز کا تیل بنا کر اسے عام روٹین میں استعمال کرنا آسان بھی ہے اور فائدہ مند بھی۔
پیاز کاتیل بنانے کا طریقہ
پیازکےتیل کو بنانے کے لیے کھوپرے یا سرسوں کا تیل لے لیں، تیل کا خالص ہونا لازمی ہے، تیل کو فرائنگ پین میں گرم کر لیں، تیل کے گرم ہو جانے کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور چند ٹہنیاں کڑی پتے کی شامل کر لیں، کڑی پتہ بھی گرتے بالوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
پیاز اور کڑی پتہّ جب مکمل طور پر کالے ہو جا ئیں تو چولہا بند کر دیں، تیل ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں اور کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں، اب اس تیل کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 6 سے 8 منٹ تک ہلکے پوروں سے مساج کریں، تیل کو چند گھنٹے لگا رہنے دیں یا پھر رات میں لگا کر صبح بال دھو لیں۔
یہ ایک مکمل دیسی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار اس تیل کا استعمال کیجئے اور حیرات انگیز فوائد حاصل کریں۔
پیاز کا تیل بعض اوقات جلد پر جلن پیدا کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس کا استعمال کرتے وقت تکلیف محسوس ہو، تو فوراً اسے دھو لیں اور آئندہ کم مقدار میں استعمال کریں۔
0 Comments