بھارت میں مسلمان شہری نے مذیبی رواداری کی اعلی مثال قائم کردی


0

جذبہ انسانیت ہر جذبہ سے بالاتر ہے کیونکہ اس کا کوئی مذہب کوئی سر حد نہیں، اس کی اعلیٰ مثال انڈیا سے تعلق رکھنے والے بابا بھائی پٹھان نے قائم کردی ہے۔ انہوں نے دو یتیم ہندو لڑکیوں کو بہن بنایا، انہیں پالا پوسا اور سگے بھائی کی طرح ان کی شادی کے تمام اخراجات اٹھائے اور پھر بڑے دھوم دھام سے انہیں رخصت بھی کیا۔

انڈیا میں احمد نگر کے رہائشی بابا بھائی پٹھان کسی مثال سے کم نہیں، انڈیا جیسے انتہا پسند ملک میں جہاں محض مذہب کی بنیاد پر ہندو مسلمانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں، جہاں مسلمان خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، وہیں ایک مسلمان شخص نے دو ہندو یتیم لڑکیوں کے سر پر اپنے دست شفقت رکھ کر انہیں محفوظ زندگی فراہم کردی اور نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو رواداری اور سخاوت کا سبق دے دیا ہے۔احمد نگر کے بابا بھائی پٹھان کے اس اقدام نے انہیں پورے ہندوستان کی نظر میں ایک ہیرو بنادیا ہے اور ہر جگہ ان کا چرچا ہورہا ہے۔

بحیثیت مسلمان، بابا بھائی پٹھان نے ایک بھائی بن کر دو یتیم بہنوں کو سہارا دے کر یہ ثابت کردیا کہ اسلام بھائی چارے اور راوداری کا دین ہے۔ بابا بھائی پٹھان نے ان دو ہندو یتیم بہنوں کو گود لیا، پھر مالی طور پر ہر طریقے سے ان کا خیال رکھا اور پھر اپنی ذاتی جمع پونجی سے ان دونوں یتیم بہنوں کی شادی کا بھی مناسب انتظام کیا۔ اس حوالے سے یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ بابا بھائی پٹھان ان دو یتیم بہنوں کے پڑوسی ہیں ۔ان یتیم بہنوں کی شادی پر بابا بھائی پٹھان نے مسلمان بھائی ہونے کے ناطے، اپنے عقیدے اور عقائد سے قطع نظر، اپنی یتیم بہنوں کے مذہب کو مدؔنظر رکھتے ہوئے ہندو رسموں کو بھی انجام دیا اور یوں بھائی کا فرض نبھا کر پورے ہندوستان کے لوگوں کادل جیت لیا۔

مزید جانئے: بھارتی اداکارہ دیا مرزا بی جے پی رہنما کی ٹوئیٹ پر آگ بگولا

مزید یہ کہ ان یتیم بہنوں کی شادی کے موقع پر ان کی والدہ نے بابا بھائی پٹھان کی پر خلوص محبت کو دیکھتے ہوئے ہندو عقیدے کے مطابق انہیں بھائی مانتے ہوئے ان کے ہاتھ پر راکھی بھی باندھی۔

بلاشبہ مختلف مذہب، عقائد اور نظریات کے باوجود دو یتیموں کے لئے پرورش سے لے کر شادی تک کے تمام فرائض کی باخوبی انجام دہی انڈیا کے بابا بھائی پٹھان کا ایک قابلِ ستائش عمل ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *