بھارتی اداکارہ دیا مرزا بی جے پی رہنما کی ٹوئیٹ پر آگ بگولا


0

بھارتی اداکارہ دیا مززا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار کو کشمیر میں جاری ظلم و بربریت پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ دیا مرزا نے آج کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 سالہ بچے سامنے اس کے نانا کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے لوگوں پر تھوڑا تو رحم کریں اور ان سے کچھ ہمدردی دیکھائیں۔

آج صبح بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقے سپورہ میں ایک نہتے مظلوم بزرگ کشمیری شہری کو اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنے تین سالہ نواسے کے ساتھ جارہے تھے۔ بھارتی فوجیوں 3 سالہ بچے کے سامنے اس کے نانا کو قتل کردیا۔ اس واقعے سے منسلک کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں دیکھا گیا کہ ایک بزرگ شہری کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر ایک تین سالہ بچہ بیٹھ کر رو رہا ہے۔ کچھ تصاویروں میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ ادھر ادھر روتا ہوا گھوم رہا ہے گویا کہ وہ مدد کے لئے کسی کو پکار رہا ہو۔ اس ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا گویا ہلا کر رکھ دیا جس پر لوگوں نے بھارتی فوج اور انتظامیہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ بھارتی میڈیا نے اس کو دہشتگردی کے واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی لیکن لواحقین نے سچ سے پردہ آٹھا دیا کہ اس کے پیچھے کون تھا۔

تاہم بھارت میں ہندوتوا اور آر ایس ایس کے نظریہ رکھنے والے کچھ لوگوں نے یہاں بھی اپنا بغض کھل کر واضح کردیا کہ وہ مسلمانوں اور کشمیریوں سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں گویا مسلمانوں کی جان، مال، عزت اور آبرو کچھ نہیں ہے۔ ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہی یہی ہے کہ انہوں نے مسلمانوں پر ظلم و جبر کرنا ہے۔

اس ہی سلسلے سے منسلک بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پترا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آج اس افسوسناک اور دل دہلا دینے واقعے پر خوشی کا اظہار کیا جس پر بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے سوال کیا کہ “کیا آپ میں اس واقعے کے لئے ذرہ برابر بھی ہمدردی نہیں ہے؟

جس پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان سمبت پترا نے فورا دیا مرزا پر پاکستان کی حمایت کا الزام عائد کیا، جس پر دیا مرزا نے سمبت بترا پر بھی خوب برسیں اور درخواست کی اب سیاست بند کریں اور اس معصوم اور سہمے ہوئے بچے کا درد سمجھنے کی کوشش کریں۔

یاد رہے کشمیر کی خوبصورت وادی میں پچھلے ایک سال سے کرفیو کی صورتحال ہے۔ مسلمان کشمیری شہریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے روز کی بنیاد پر ظلم کیا جارہا ہے۔ وہاں پر پچھلے ایک سال سے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ کشمیری عوام سے ناصرف بنیادی زندگی کی چیزیں چھین لی گئیں ہیں بلکہ ساتھ ہی بھارتی فوج آئے دن بےگناہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے آٹھا کر لے جاتی ہے اور پھر ان کی لاشوں کے تحفے ان معصوم شہریوں کے گھروں پر بھیجی جاتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *