سرکاری ملازم کی ادارے سے محبت، بیٹے کا نام ادارے کے نام پر رکھ دیا


0

یوں تو ہم آج کل بچوں کے نئے اور منفرد ناموں کو سنتے رہتے ہیں، عموماً ان ناموں سے ہم پہلے واقف تو نہیں ہوتے ہیں لیکن جب ان ناموں کے مطلب اچھے معلوم ہوتے ہیں، تو پھر ہم ناصرف انہیں پسند بھی کرتے ہیں بلکہ لوگوں کو تجویز بھی کرتے ہیں۔ تاہم انڈونیشیا میں ایک ایسا بچہ ہے، جس کا نام اس اعتبار سے منفرد ہے کہ لوگ تو اس سے بہت اچھے سے واقف ہیں لیکن شخص کے نام کے طور پر نہیں بلکہ ایک ادارے کے طور پر جانتے ہیں۔

جی ہاں، بالکل انڈونیشیا میں ایک سرکاری ملازم نے اپنے بیٹے کا نام ملک کے ایک سرکاری محکمے کے نام ہی رکھ دیا، دلچسپ بات تو یہ ہے کہ وہ شخص خود بھی، اس ہی محکمے سے وابستہ ہے۔

برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق انڈونیشیا کے سرکاری ادارے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسٹیکل کمیونیکیشن کے ملازم سلیمت واہودی نے اپنے بیٹے کا نام اپنے ادارے کے نام پر رکھا ہے، کیونکہ اسے ناصرف اپنے کام سے بہت محبت ہے بلکہ اپنے ادارے سے بھی بہت محبت ہے۔

سلیمت واہودی کے مطابق جب اس بیوی حاملہ تھی، تو اس نے اپنی بیوی سے اس بات کا وعدہ لیا تھا کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو وہ اپنے محکمے یعنی ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسٹیکل کمیونیکیشن کے نام پر رکھے گا، جس پر اس کی بیوی نے اس کی خواہش کو قبول کرتے ہوئے، اسے بیٹے کا نام محکمے کے نام پر رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

 اسپتال نے بچے کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ پر نام ’ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسیکل کمیونیکیشن‘ لکھ دیا ہے۔ (فوٹو: نیوزفلیش)
Image Source: Express News

اس موقع پر سلیمت واہودی کا مزید کہنا تھا کہ اسے اپنے محکمے اور کام سے بھی انتہاء محبت ہے، لہذا اس محبت کے اظہار کی خاطر، اس نے اپنے بیٹے کا نام ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسٹیکل کمیونیکیشن رکھا، اگرچے یہ نام سننے کافی عجیب سا لگتا ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اسے اور اس کی بیوی کو یہ نام بہت پسند ہے۔

چنانچہ سرکاری ملازم سلیمت واہودی کی خواہش پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بیٹے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر اس کا نام ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹسٹیکل کمیونیکیشن درج کر دیا گیا ہے، البتہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت طرف سے اس نام پر کوئی اعتراض اٹھایا گیا ہے، یا شہری کو یہ نام رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل لاہور میں ایک انوکھی شادی تقریب دیکھی گئی، جس میں خوبصورت جوڑے شیخ ریحان ایڈووکیٹ اور انمول ملک کا بیٹا محمد بن ریحان پاکستان کا خوش نصیب ترین بیٹا قرار پایا، جس نے اپنے ہی والدین کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کی۔ یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ شیخ ریحان ایڈووکیٹ اور انمول ملک کی شادی گزشتہ برس مارچ میں منعقد ہوچکی تھی تاہم ولیمے سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا، جس کے باعث ان کے ولیمے کی تقریب 2021 مارچ میں منعقد ہوئی تھی۔

Story Courtesy: Express News


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *