خوابوں میں اپنی جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی، بھارتی اداکارہ ثناء خان کا انکشاف


0

بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی مسلمان اداکارہ ثناء خان نے مذہب کے خاطر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔ لیکن اسلامی طرز زندگی اپنانے کے باوجود بھی ثناء خان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ان کے مداح اب ان کی اسلامی تعلیمات پر مبنی ویڈیوز بھی ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں ماضی کے حوالے سے بتایا اور شوبز، پیسہ، شہرت چھوڑنے کی وجوہات بھی بتائیں۔ سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ان کی ماضی کی زندگی میں ان کے پاس ہر چیز تھی، عزت، دولت اور شہرت سب کچھ، جو چاہے وہ کرسکتی تھیں لیکن ایک چیز کی کمی تھی یعنی قلبی سکون نہیں تھا۔ ثنا خان مستقل حجاب پہننے سے متعلق بتاتے ہوئے جذباتی بھی ہوئیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز چھوڑنے سے پہلے کئی کئی دنوں تک ڈپریشن میں رہیں، پھر وہ وقت آیا جب اللہ تعالیٰ کا پیغام اور اس کی علامات ملنے لگیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر ثناء خان نے انکشاف کیا کہ 2019 کے ماہ رمضان کے بارے میں مجھے آج تک یاد ہے کہ مجھے خواب و خیال میں ایک قبر دیکھا کرتی تھی، جو جلتی ہوئی تھی اور میں خود کو اس میں پاتی تھی جس پر میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللہ تعالیٰ کی جانب سے مجھے تبدیلی کے لیے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا، اس کی وجہ سے میں فکر مند ہوئی۔

Image Source: Instagram

دوران انٹرویو ثناء خان نے بتایا کہ اس دوران میں نے ترغیبی تقاریر بھی سنیں، مجھے یاد ہے کہ میرے اندر تبدیلیاں آنے لگیں، جو تقاریر میں سنتی تھی ان میں سے ایک میں کہا گیا تم نہیں چاہتی کہ تمہارا روز آخر حجاب پہننے کا پہلا دن نہ ہو اور یہی وہ چیز تھی جس نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا، یہ بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔

سابقہ اداکارہ نے مزید کہا مجھے یاد ہے کہ اگلی صبح جو میری سالگرہ کا بھی دن تھا، میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے اسے نکال کر پہنا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی۔

Image Source: Instagram

ثناء خان سے متاثر ہوکر بھارتی اداکارہ مہہ جبیں صدیقی نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ مہہ جبیں نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شئیر کرکے کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ اب سے وہ ہمیشہ حجاب میں رہیں گی۔

اس سلسلے میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں تاکہ مجھے سکون ملے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں ایک سال سے ثناء بہن کی نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہوں، مجھے اللہ سے دعا کرکے سکون ملا اور میں چاہتی ہوں کہ اللہ میرے گناہ معاف کرے اور مجھے سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے حجاب کے علاوہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کردیں جبکہ ان کے فلورز نے ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور وہ ان کو دعائیں بھیج رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مہہ جبیں متنازع رئیلیٹی شو ٹی وی شو بگ باس 11 میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جبکہ وہ مختلف میوزک ویڈیو میں بھی کام کرچکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *