ماروا حسین کے نکاح لک پر انڈین کریٹک کی تنقید


0

فروری 5کو ماورا حسین اور امیر گیلانی نے لاہور میں منعقداپنے نکاح کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انکے چاہنے والوں خوشی سے پھولے نہ سمائے

Mawra Hocane Sufi Moti Wala

نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہی انکے فینز کیلئے تو توجہ کا مرکز بنی ہیں ساتھ ساتھ فیشن کے متوالے بھی ماورا حسین کے لُک کو تعریفوں کے زیور سے نوازتے دکھے۔

ماورا حسین نے زندگی کے سب سے اہم موقع  پر لباس اور زیور بے انتہا حسین پہنا لیکن اس میں سادگی بھی نمایاں تھی۔

ماورا حسین نے منٹ گرین دوپٹہ، ہلکی آسمانی فرنٹ اوپن قمیص کے ساتھ لہنگا پہنا جس کے بارڈر پر جامنی اور تیز گلابی چٹا پٹی اس لہنگے کو مزید خو بصورت بنادیا

ماورا حسین نے اس دلکش جوڑے کے ساتھ انتہائی سادہ جیولری کا انتخاب کیا اور سبز کرسٹل موتیوں سے تیار کردہ زیور پہنا جس میں ٹیکا، جھومر، چھوٹے بُندے اور ہار شامل ہیں۔

سب کے دل جیتنے والے اس نکاح کے لُک کے حوالے سے ماورا حسین نے ایک پوسٹ شیئر کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے اس موقع پر اپنی ساس کا دوپٹہ پہنا جو انہوں نے اپنی شادی پر پہنا تھا جس کو ری اسٹور کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر ‘رانوز ایئرلوم’ نے لہنگا اور قیمض  ڈیزائن کی جبکہ سبز موتیوں والا سادگی سے بھرپور زیور امیر گیلانی کی گرینڈ مدر کا تھا۔

سب کو ہی ماورا حسین کا نکاح پر سسرالی موروثی چیزیں پہنا اور انکا لُک بے انتہا پسند آیا

Mawra Hocane Sufi Moti Wala

بھارتی فیشن کریٹک صوفی موتی والا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی ویڈیو جاری کی جس میں وہ ماورا حسین کے لُک پر تبصرہ کرتے دکھے۔

صوفی موتی والے نے کہا کہ ‘ماورا حسین جو ماورا ہوکین کے نام سے بھی پہچانی جاتی ہیں شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انکےنکاح ص لُک کو تفصیل میں دیکھتے ہیں’۔

اسکے بعد صوفی موتی والا نے کہا کہ ‘جب آپ منیش ملہوترا اور سبیاساچی کی دنیا سے باہر زندگی گزاریں تو ایسا ہی ہوتا ہے، ماورا کے جوڑے کے فیبرک کا انتخاب انتہائی خراب ہے، چولی پر بنائی گئی سرخ لکیروں کی وجہ سمجھ نہیں آرہی کیونکہ یہ بُری لگ رہی ہیں’۔

:مزید پڑھیں

عثمان مختار ساتھی اداکاراؤں کے لئے لکی چارم کیوں؟

انہوں نے کہا کہ ‘افسوس کی بات ہے کہ اس پورے لُک میں واحد چیز جو مجھے پسند آئی وہ دوپٹہ ہے، لیکن مجھے سب سے زیادہ جو بُرا لگا وہ لہنگے پر بنا رنگوں کا کُلاج ہے’۔

صوفی موتی والا کی یہ ویڈیو شیئر ہونے کی دیر تھی کہ کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے انکے تبصرے کو ہی شدید تنقید کا نشانہ بنالیا گیا۔

کوئی انہیں ‘چٹا پٹی’ کو رنگوں کا کلاج کہنے پر عقل کےناخن  لینے کا مشورہ دیتا دکھا تو کوئی ان پر اس لُک سے ماورا کے سسرال کی وابستگی کی خاصیت نظر انداز کرنے پر برہم ہوتا دکھا۔

دیگر سوشل میڈیا نافلوئنسرز بھی ویڈیو بنا کر صوفی موتی والا کو انکے ہی انداز میں اس منفی تبصرے پر تنقید کرتے دکھ رہے ہیں اور اپنی ذاتی رائے بتاتے ہوئے ماورا کا نکاح لُک حسین ترین قرار دے رہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *