پاکستانی اداکار عثمان مختار اس وقت شوبز انڈسٹری میں اپنی جادوئی قسمت کی وجہ سے خوب چرچوں میں ہیں اور اسکی وجہ کسی سے چھپی نہیں رہی ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ ناصرہ بیگم کے بیٹے عثمان مختار نے گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی شوبز کی متعدد حسیناؤں کے ساتھ کام کیا اور انکی ازدواجی قسمت چمکا کر دوسری حسینہ کی جانب بڑھ گئے۔
Usman Mukhtar ‘rishty wali aunty’
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکاراؤں کی جانب سے شادی سے متعلق اعلان کے بعد عثمان مختار سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے، کیونکہ اداکار 2019ء میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے ’انا‘ کے بعد سے اب تک جس اداکارہ کے مدِ مقابل مرکزی کردار نبھاتے رہے ہیں اس کی شادی ہو جاتی ہے۔
عثمان مختار نے سب سے پہلے نیمل خاور کے ساتھ کام کیا اور اسی سال انکی اچانک حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی۔
2020میں نشر ہونے والے ڈرامے ’ثبات‘ میں عثمان نے اداکارہ سارہ فلک کے مدِمقابل کام کیا اور 2020ء میں ہی سارہ کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہو گئی۔
سارہ خان کی شادی پر چند سوشل میڈیا صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ عثمان مختار کی ایک اور ساتھی اداکارہ کوئی لے اڑا لیکن ایسا ہونا کئی اتفاق نہیں بلکہ کوئی جادوئی معاملہ ہے
اداکارہ مدیحہ امام کے ساتھ میں 2020ویب سیریز ’ایک تو تم عورتیں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، 2023ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’چکڑ‘ میں اداکارہ اُشنا شاہ کے ساتھ، 2024ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’عمرو عیار – ایک نئی شروعات‘ میں اداکارہ صنم سعید کے مدِمقابل کام کیا۔
صنم سعید کی 2021 میں دوسری شادی اداکار محب مرزا سے ہوئی، 2023ء میں اداکارہ ماہرہ خان اور بزنس مین سلیم کریم کی شادی کی خبر سامنے آئی، 2023ء میں ہی اداکارہ اشنا شاہ نے گالف پلیئر حمزہ امن سے شادی کا اعلان کیا
کبریٰ کے جلد دلہن بننے کا اعلان سنتے ہی فینز کو یاد آیا کہ عثمان مختار تو 2024 میں ڈراما ‘جفا’ میں ماورا حسین اور سحر خان کے ساتھ کام کیا اور اسی اثناء میں کبریٰ خان کے بعد شوبز انڈسٹری کی اگلی دلہنیں اداکارہ ماورہ حسین اور سحر خان کو قرار دیا جانے لگا۔
:مزید پڑھیں
کبری خان اور گوہر رشید کی پہلی ڈھولکی کس کی طرف سے؟
یہ شور اس وقت مزید بڑھ گیا کہ جب 5 فروری کو ماورا حسین بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر فینز کے ساتھ شیئر کر گئیں۔
ماورا حسین کا امیر گیلانی سے نکاح جہاں فینز کو خوشی سے جھوم اٹھنے پر مجبور کرگیا وہیں عثمان مختار کو ایک مرتبہ پھر اپنی جادوئی قسمت پر فخر اور ایک اور حسینہ کی شادی کا سبب بننے پر فخر کرنے کا موقع مل گیا۔
عثمان مختار نے بھی اس موقع کو ایک مرتبہ پھر ہاتھ سے نہ جانے دیتے ہوئے خاص طور پر کمنٹ سیکشن کا رخ کیا اور نوبیاہتی جوڑی کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایسی پوسٹس ری شیئر کرتے دکھے جن میں انکی اس جادوئی قمست اور ماورا اور کبریٰ کی شادی کا بھی کریڈٹ دیا جارہا تھا۔
0 Comments