بھارتی اداکارہ نے ثناء خان سے متاثر ہوکر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا


0

بھارتی اداکارہ مہہ جبیں صدیقی نے بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان سے متاثر ہوکر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ مہہ جبیں نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ مہہ جبیں صدیقی بھارت کے متنازع رئیلیٹی شو ٹی وی شو بگ باس 11 میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جبکہ وہ مختلف میوزک ویڈیو میں بھی کام کرچکی ہیں۔

اداکارہ مہہ جبیں صدیقی نے شوبز سے کنارہ کشی کااعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شئیر کر کے کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ اب سے وہ ہمیشہ حجاب میں رہیں گی۔ مہہ جبیں نے پوسٹ میں لکھا کہ میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں تاکہ مجھے سکون ملے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں ایک سال سے ثنا بہن کی نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کررہی ہوں، مجھے اللہ سے دعا کر کے سکون ملا اور میں چاہتی ہوں کہ اللہ میرے گناہ معاف کرے اور مجھے سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے لکھا کہ انسان اللہ کی نافرمانی سے کبھی سکون حاصل نہیں کرسکتا، آپ چاہے کچھ بھی کریں لیکن لوگ خوش نہیں ہوتے اللہ کو خوش رکھنا بہتر ہے۔ اپنے اس اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حجاب کے علاوہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کردیں جبکہ ان کے فلورز نے ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور وہ ان کو دعائیں بھیج رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی مسلمان اداکارہ ثناء خان نے مذہب کے خاطر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ لیکن اسلامی طرز زندگی اپنانے کے باوجود بھی ثناء خان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ان کے مداح اب ان کی اسلامی تعلیمات پر مبنی ویڈیوز بھی ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔

Image Source: Instagram

بلاشبہ بحیثیت مسلمان ہم سب کا عقیدہ ہے کہ ہم اس دنیا میں خدا کی مرضی سے آئے اور خدا کے مرضی سے ایک دن سب لوٹ جائیں گے۔لہٰذا ہم اس دنیا میں جتنا بھی عرصے کی زندگی گزاریں ہم پر فرض ہیں کہ وہ پوری زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ انسان کو چلتے پھرتے صرف اللہ سے ہدایت کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ اسے زندگی کے ہر معاملے میں ہدایت دے۔

اس سے قبل بھی بھارتی اداکارہ سنجنا گلرانی اسلام قبول کرکے دائرے اسلام میں داخل ہوئیں تھیں اور انہوں نے اپنا مسلم نام ماہرہ اختیار رکھا تھا۔ بھارتی اداکارہ نے دو سال قبل اسلام قبول کیا مگر اس کو چھپائے رکھا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ بنگلورو کی مشہور دینی درس گاہ دارالعلوم شاہ ولی اللہ کی جانب سے 2018 میں سنجنا گلرانی کو جاری کیا گیا۔ ان کا قبول اسلام کا تصدیق نامہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکارہ سنجنا گلرانی کو منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سنجنا کے مطابق انہوں نے دس سال تک اسلامی تعلیمات کو دیکھنے اور سننے کے بعد یہ دائرے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *