سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کا نادرا افسر پر تشدد، ویڈیو وائرل


0

سابق صوبائی وزیر کے بیٹے اور سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر احسن عباس کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نادرا آفس کے انچارج اور دیگر افسران کو پروٹوکول نہ دینے پر زدوکوب کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ پولیس نے اطلاع کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پسرور کے علاقے چونڈہ میں نادرا آفس کے انچارج عابد عبدالرحمن نے تھانہ پھلورہ میں شکایت کی کہ احسن عباس اور اس کے ساتھیوں نے دفتر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ احسن عباس نے پہلے انہیں 18 فروری کو فون کیا اور انہیں ووٹر شناختی کارڈ بنانے میں سہولت فراہم کرنے کو کہا۔

Image Source: File

شکایت کنندہ عابد عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اس نے احسن عباس کو بتایا کہ نادرا آفس آنے والے تمام شہری اس کے سامنے برابر ہیں جس پر عابد عباس طیش میں آ گئے اور اس سے گالی گلوچ شروع کر دی اور دھمکیاں دیں۔

شکایت کنندہ نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد احسن عباس، اس کا رائٹ ہنڈھ شوکت متلا اور پانچ دیگر افراد نادرا آفس میں داخل ہوئے اور انہوں نے مجھے کالر سے پکڑ کر تھپڑ مارا اور گالیاں دیں۔

نادرا انچارج کا کہنا تھا کہ سینئر افسران عبدالرحمان اور محمد تقی نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن حملہ آوروں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے دفتری کام میں خلل ڈالا اور فرنیچر کی توڑ پھوڑ بھی کی۔

پولیس نے احسب عباس، متلا اور دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اس دوران لوگوں نے غنڈہ گردی کے خلاف نادرا آفس پر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات میرٹ پر کی جائیں گی۔

تاہم یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں بھی ایسے ہی کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال کراچی کی ایک بڑی موبائل مارکیٹ میں پیش آنے والا واقعہ کون بھول سکتا ہے، جس میں طاقت کا کھلم کھلا غلط استعمال کیا گیا۔

پچھلے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسلم خان کو موبائل مارکیٹ کے عملے کو مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا جب کہ ان کے محافظوں نے دکانداروں پر بندوقیں بھی تان لیں تھیں۔ واقعے کی فوٹیج میں ایم این اے کو دکان میں گھستے اور دکان کے عملے پر تشدد کرتے ہوئے ہوئے واضح دیکھایا گیا تھا۔

ایسے واقعے کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ایک مشہور پیچ حالات اپ ڈیٹ پر صارف کی جانب سے شئیر کی گئی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم ایک سب ویے نامی ریسٹورانٹ پر موجود ہیں، جہاں وہ کسی شخص پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں.


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *