دس بھارتی ریاستوں میں 27 خواتین سے شادی کرنیوالا شہری گرفتار


0

انسان جب بغیر کسی محنت کے دولت کی ہوس میں مبتلا ہوجاتا ہے تو اس کی آنکھوں پر لالچ کی پٹی بندھ جاتی ہے اور پھر وہ کچھ بھی کر گزرتا ہے۔ اس ہی ایک واقعہ پڑوسی ملک میں پیش آیا ہے ، جس میں انڈیا کی 10 ریاستوں میں 27 خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر شادی کرنے والے ایک شہری کو بھارتی ریاست اوڈیشہ سے گرفتار کیا گیا۔

بیبھو پرکاش سوین نامی شخص جس کی عمر 66 سال ہے اور اس کی گرفتاری رواں ماہ عمل میں آئی ہے۔ پولیس اس شخص کو”سب سے بڑا جعلساز” قرار دی رہی ہے کیونکہ اس شخص نے پیسے بٹورنے کے لئے دہلی، آسام، جھاڑکھنڈ سمیت 10 بھارتی ریاستوں میں کم از کم 27 خواتین سے شادیاں کیں۔ ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے شادیوں کے علاوہ اس نے 13 بینکوں کو مبینہ طور پر جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 10 ملین بھارتی روپے کی رقم کا دھوکہ دیا ، نیز حیدرآباد میں لوگوں کو ان کے بچوں کے لئے ایم بی بی ایس کورس کی نشستیں حاصل کرنے کا جھوٹا وعدہ کرکے 20 ملین کی رقم بٹوری۔

Image Source: File

اوڈیشہ میں بھونیشور کے پولیس ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ شخص خود کو ڈاکٹر متعارف کرواتا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین سے شادی کرتا جبکہ پیرا ملٹری فورس میں کام کرنے والی ایک خاتون بھی متاثرہ خواتین میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے کہنا ہے کہ اس کا مقصد محض پیسوں کے عوض شادی کرنا تھا اس لئے اس نے خواتین کی بے بسی کا پورا فائدہ اٹھایا اور جال بچھا کر انہیں پھنسایا۔

Image Source: File

ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنے متاثرہ خواتین سے 100،00 سے 200,00 تک کی رقم اکٹھے کی۔پولیس نے تفتیش میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ سوین درمیانی عمر یا 40 سال سے زائد عمر کی ایسی خواتین سے رابطہ کرتا جو طلاق یافتہ ہوتیں اور خاندانی مسائل سے نبردآزما تھیں اور شادی کے ذریعے سماجی دباؤ سے بچنے کی کوشش کررہی تھیں۔ پولیس کو اس کے موبائل فون میں اس کی متعدد بیویوں کے نمبر ملے ہیں جن کے نام “بیوی ایک”، “بیوی ڈاکٹر” یا “بیوی ٹیچر” کے طور پر محفوظ ہیں۔ اس نے ایک پولیس افسر، ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، اساتذہ اور حتیٰ کہ وکلاء سے شادی کی۔

مزید پڑھیں: گوری کی ریکویسٹ دیکھیں، تو فوراً بلاک کردیں، نوجوان نے خبر دار کر دیا

سوین کی سوتیلی ماں اور اس کے آبائی گاؤں سے تعلق رکھنے والے بھائی نے بتایا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ وہ کس بڑے پیمانے پر یہ سب کر رہا ہے۔ اس کی ماں نے بتایا کہ سوین نے پہلی شادی 1979 میں قریبی گاؤں کی لڑکی سے کی تھی اور اس جوڑے کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ تاہم، شادی ٹوٹ گئی اور سوین نے دوسرے شہر کے ایک ڈاکٹر سے دوبارہ شادی کرلی۔ سوین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کی ایک بیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

اسی نوعیت کا ایک واقعہ گزشتہ برس ساہیوال میں پیش آیا تھا، جس میں شادی کے نام پر پندرہ خواتین کی زندگی برباد کرنیوالے فراڈیے کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم شادی کرنے والا فراڈیا تاحال فرار ہے۔ اس شخص کی شادیوں کا بھانڈا اس کی پندرہویں بیوی نے پھوڑا، بیوی نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی اور سارا معاملہ سامنے آگیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *