ساہیوال میں 15 شادیاں کرنے والا فراڈیا کا بیٹا گرفتار


0

آج کل شادی جیسے مقدس بندھن بھی فراڈیوں سے محفوظ نہیں رہا۔ افسوس کہ جعلی دولہا سے لے کر جعلی نکاح نامے تک سادہ لوح لوگوں کو اپنی بیٹیوں کی اچھے رشتوں کے لئے پریشانی کا سامنا ہے کہ آخر وہ بھروسہ کریں تو کس پر کریں۔

اسی نوعیت کا ایک واقعہ ساہیوال میں پیش آیا ہے ، جس میں شادی کے نام پر پندرہ خواتین کی زندگی برباد کرنے والے فراڈیے کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم شادی کرنے والا فراڈیا تاحال فرار ہے۔ اس شخص کی شادیوں کا بھانڈا اس کی پندرہویں بیوی نے پھوڑا، بیوی نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی اور سارا معاملہ سامنے آگیا۔

Image Source: Screengrab

پولیس نے ملزم کے بیٹے کے خلاف اس کی پندرہویں بیوی کی شکایات پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا، مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فیصل احسن نامی شخص سادہ لوح خاندانوں میں شادیاں کرتا اور ان سے طلائی زیورات اور بھاری رقم ہتھیاتا، اس کام میں وہ اکیلا نہیں بلکہ اس کا بیٹا اور پہلی بیوی بھی شامل رہے۔

Image Source: Screengrab

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی 15ویں بیوی نے فیصل کی شادیوں کا بھانڈا پھوڑا، جس کے مطابق وہ شادی کے لیے اپنے آپ کو کنوارا یا طلاق یافتہ ظاہر کرتا اور شادی کے بعد رقم اور زیورات ہتھیا کر بیوی کو طلاق دے دیتا۔

مزید پڑھیں: بیوی نے فراڈی شوہر کو سوشل میڈیا پر بےنقاب کردیا

ساہیوال تھانہ بہادر شاہ پولیس نے مرکزی ملزم فیصل کی 15 ویں بیوی کی شکایت پر اس کے بیٹے عبدالاحد کو گرفتار کر کے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔پولیس کے مطابق دھوکہ دہی سے شادیاں کرنے والا یہ منظم گروہ کافی عرصے سے وارداتیں کر رہا تھا۔

Image Source: Screengrab

مزید پڑھیں: گوری کی ریکویسٹ دیکھیں، تو فوراً بلاک کردیں، نوجوان نے خبر دار کر دیا

شادی کی آڑ میں فراڈ کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی شہروں میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مردو عورتوں پر مشتمل گروہ باقاعدہ پوری پلاننگ کے ساتھ شادیاں کرتے ہیں اور ناصرف لڑکیوں کی زندگی برباد کرتے ہیں بلکہ شادی کے نام پر ان کے گھر والوں سے بھاری بھرکم رقم بھی اینٹھتے ہیں۔

گزشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام پر لڑکی والوں سے 50 ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہوا، اس نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کیا جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتے تھے۔ تاہم یہ شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا معاملہ سامنے آگیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *