کشور کمار کی آواز میں گانا گانے والے حق نواز کی سوشل میڈیا پر خوب چرچہ


0

کہتے ہیں ہر عمل کو سیکھنے اور سمجھنے کی باقاعدہ ایک درس گاہ ہوتی ہیں، جہاں ایک انسان کی بقاعدہ طور پر فن اور مہارت کے لئے تربیت کی جاتی ہیں. البتہ کبھی کبھار ہم اپنی روز مرہ کی زندگیوں میں کچھ ایسے لوگوں سے بھی ملتے ہیں، جن کی باقاعدہ طور پر کہیں سے تعلیم وتربیت تو نہیں ہوئی ہوتی ہے، لیکن وہ اپنے فن میں بہت خوب مہارت رکھتے ہیں۔

ان ہی چند لوگوں میں ایک نام اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار حق نواز کا بھی شامل ہے۔ جن کی خوبصورت کے اس وقت سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں اور صارفین ان کی سریلی آواز کو کشور کمار جیسی آواز قرار دے رہے ہیں۔

گلوکار حق نواز کی جادوئی آواز اور ان کی انتھک محنت گلوکاری کے دوران ان کے لگائے گئے سروں سے واضح نظر آتی ہے۔ جبکہ موسیقی کو احساس جذبات کے بغیر ادھورا قرار دیا تھا، لیکن حق نواز کی گائیکی میں جذبات کو زبردست انداز محسوس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ انہیں اگر پاکستان گمنام نگینہ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے حق نواز کی ایک ویڈیو شئیر کی جا رہی ہے، جس میں وہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گانا گا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کشور کمار کے سدا بہار گانے “زندگی کے سفر میں گزر جاتے” کو اپنی خوبصورت آواز میں گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جمیل فاروقی نامی ایک صارف ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گنگنانے والے حق نواز کی آواز کشور سے کسی طور کم نہیں۔

جیسا کہ ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ سوشل میڈیا آج ایک بڑی نعمت کے طور پر شناخت رکھتا ہے۔ جوں ہی سوشل میڈیا پر صارفین حق نواز کی خوبصورت آواز سن رہے ہیں، ناصرف اس کی پذیرائی کر رہے ہیں بلکہ اس کے زبردست فن کو پروموٹ بھی کررہے ہیں تاکہ پاکستان کا یہ خوبصورت ٹیلنٹ ضائع ہونے کے بجائے ایک اچھے مقام پر پہنچے اور ملک وقوم کے فخر کا باعث بھی بنے۔

اس ہی سلسلے میں جہاں صارفین کی جانب سے پذیرائی ملی، وہیں کوئی متعلقہ شخص سے رابطے کے لئے سنجیدہ نظر آیا، تو کسی نہ انکشاف کیا کہ حق نواز یوٹیوب پر اپنا ایک چینل رکھتا ہے، ہمیں اسے پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: قوت بینائی سے محروم باہمت آر جے ریحانہ گل

حق نواز کے یوٹیوب کا اگر مشاہدہ کیا جائے تو اس نے یوٹیوب پر محمد رفیع کاپی آفیشل کے نام سے اپنا چینل بنا رکھا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ حق نواز سوشل میڈیا پر اچھی شہرت کا حامل ہے، وہاں اس کے کئی گانے موجود ہیں۔ جبکہ یوٹیوب پر حق نواز کے 1 لاکھ ، 93 ہزار کے قریب فالورز بھی ہیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل وسیم نامی پاکستانی پینٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں وہ لتا منگیشکر کی آواز میں بھارتی فلم محبتیں کا مقبول گانا “ہم کو ہم ہی سے چرا لو” گارہے ہیں، وسیم بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز کی ہوبہو اس طرح نقل کرتے ہیں، جسے سن کر کوئی بھی یہ سوچنے پر مجبور ہوسکتا ہے کہ واقعی لتا منگیشکر خود تو نہیں گارہی یا پس منظر میں کوئی ان کا گاناچلا کر لپسنگ تو نہیں کررہا۔ سوشل میدیا پر وائرل ویڈیوز کے ذریعے ان کا یہ ٹیلینٹ پوری دنیا کے سامنے آیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format