ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیت کیلئے پُرعزم


0

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل جیت کر ملک کا نام سربلند کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

کوالیفائنگ مقابلے کے بعد ارشد ندیم نے کوچ کے ہمراہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قوم سے ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ میرے لیے مزید دعا کریں، میں مایوس نہیں کروں گا اور اچھا پرفارم کرکے پاکستان کے لیے میڈل حاصل کروں گا اور قومی پرچم سر بلند کروں گا۔

Image Source: Dawn

اپنی کامیابی پر ان کا مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالے کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، پاکستانی قوم کا بھی بہت شکر گزار ہوں جس نے میرے لیے دعائیں کیں اور مجھے سپورٹ کیا۔

جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرکے اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ارشد ندیم نے دوسرے راونڈ میں 85.16 میٹر کے فاصلے تک جویلین پھینکنے میں کامیاب ہوگئے، ارشد ندیم جیویلین تھرو کے گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے جویلین تھرو کے فائنل راونڈ تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں، جویلین تھرو کا فائنل راونڈ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے کسی ’انویٹیشن کوٹے‘ یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز دور نیزہ پھینک کر نہ صرف ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا بلکہ اس کارکردگی کے بل پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے تھے۔ تاہم اولمپکس مقابلوں میں جیولین تھرو کا ورلڈ ریکارڈ ناروے کے ایندریاس تھورکلڈسن کے پاس ہے، انہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں 90.57 کی تھرو کی تھی جب کہ جمہوریہ چیک کے یان زیلزنی 98.48 کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہیں۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈنگ کر رہے ہیں ، کوالیفائنگ مقابلے میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے انہوں نے قوم کے دل جیت لیے ہیں اور اب وہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست کو ہوں گے جس میں ارشد ندیم ٹاپ تھری ایتھلیٹ کے طور پر ٹریک پر آئیں گے اور یقینی طور پر وہ پاکستان کے لئے میڈل جیتنے کی ایک اُمیدہوں گے۔

ارشد ندیم سے پہلے ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں وہ پاکستان کے لئے کوئی میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے شاندار مقابلے سے تمام پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔ اولمپکس مقابلے میں معمولی فرق سے گولڈ میڈل نہ جیتنے والےطلحٰہ طالب کو جہاں عوام سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی وہیں شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی ان کی کوششوں کو بے حد سراہا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format