قوت ِبینائی سے محروم باہمت آرجے ریحانہ گل


0

ہمت ِمرداں مدد ِخدا، گر کرے کوشش انسان تو کیا نہیں ہوسکتا،پھرکوئی کمزوری کوئی محرومی انسان کے حوصلے پست نہیں کر پاتی۔

ایسی ہی ایک باہمت اور پرعزم خاتون آر جے ریحانہ گل ہیں جو پشاور سے تعلق رکھتی ہیں اور بصارت سے محروم ہونے کے باوجود ہمت وحوصلہ میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

مردان کے علاقے شیرگڑھ سے تعلق رکھنے والی ریحانہ گل خیبر پختونخوا کی پہلی نابینا آرجے ہیں۔ ریحانہ گل پشاور کے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن 92.2 پر گزشتہ ایک سال سے آر جے کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

Image Source: Twitter

ریحانہ گل اور ان کے تینوں بھائی پیدائشی طور پر بصارت سے محروم ہیں، علاج کی غرض سے کم عمری میں ریحانہ گل کے والدین انہیں روالپنڈی لے کر گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے معائنہ کے بعد بتایا کہ ریحانہ گل عمر بھر اس بینائی کی نعمت سے محروم رہیں گی۔
چنانچہ پھر ان کے والدین نے انہیں بصارت سے محروم بچوں کے خصوصی اسکول میں داخل کروایا، میٹرک اور کالج کے بعد ریحانہ گل نے یونیورسٹی سے نفسیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اور اب وہ پی ایچ ڈی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ ریحانہ گل نے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا عزم کیا تاکہ وہ اپنے خاندان کو مالی طور پر مستحکم کر سکیں اور قدرت نے ریحانہ گل کے اس ارادے میں ان کا ساتھ دیا اور آج وہ بطور آر جے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور اپنے جیسے ہزاروں لوگوں کیلئے ایک جیتی جاگتی مثال بن گئی ہیں۔

بطور آر جے 27 سالہ ریحانہ گل پشاور کے ریڈیو ایف ایم 92.2 پر ایک سال سے پروگرام کررہی ہیں، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کے سامعین ان کی آواز سنتے ہوئے یہ گمان بھی نہیں کرپاتے کہ ریحانہ گل بینائی سے محروم ہیں۔

پشاور کے ریڈیو ایف ایم 92.2 پر آر جے ریحانہ گل کے نشر ہونے والے پروگرام کا نام “مشالونہ” ہے جس کا مطلب “روشنی “ہے اور یہ پروگرام خصوصی طور پر بینائی سے محروم افراد کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ان کے مسائل اور زندگیوں کی کہانیوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

بطور آر جے ریحانہ گل نے اپنے کیرئیر کے بارے میں بتایا کہ آر جے کیلئے انٹرویو کے دوران پروڈیوسر میری آواز سے بہت متاثر ہوئے، اور مجھے ریڈیو پر پروگرام کرنے کا موقع دیا گیا، جس کے بعد میں نے اپنے جیسے بینائی سے محروم افراد کیلئے پروگرام کرنے کی تجویز دی جسے اسٹیشن ماسٹر نے بھی منظور کیا۔

Image Source: Twitter

27 سالہ پُرعزم ریحانہ گل خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے معذور افراد یا مختلف محرومیوں کے شکار لوگوں کو اپنے ریڈیو پروگرام میں مدعو کرتی ہیں۔ آر جے ریحانہ گل اپنے پروگرام کے توسط سے معاشرے میں خصوصی افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرتی ہے اور ان کی زندگی کو درپیش چیلینجز بھی لوگوں کے لیے مثال بنا کر پیش کرتی۔

اپنی جاندار آواز کی بدولت ریحانہ گل کے کسی سامع کو یہ نہیں معلوم کہ وہ قوتِ بینائی سے محروم ہیں، اور یہی ریحانہ گل کی سب سے بڑی خوبی سمجھی جاتی ہے۔

اس حوالے سے باصلاحیت آر جے ریحانہ گل کا کہنا ہے کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنے ہی جیسے لوگوں کے لیے آواز بن رہی ہیں، ان کے حقوق کی آواز بننا میرے لیے فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوت ِبینائی کی کمی اب میرے لیے کسی بھی خواب کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بنتی ۔ قوت بینائی سے محروم ریحانہ گل کا یہ بھی خیال ہے کہ معذور افراد کو اُن کی صلاحیتوں سے روشناس کروانا چاہئے اور انہیں یہ بتانا چاہئیے کہ اس دنیا میں کوئی چیز بھی ناممکن نہیں بس کسی بھی مقام پر ہمت نہیں ہارنی چاہیئے۔

بلاشبہ ریحانہ گل کی کہانی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ اگر معاشرے میں نابینا افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ اپنی محرومیوں کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکتے ہیں اور ہر وہ کام کرسکتے ہیں جو کوئی دوسرا کرسکتا ہے۔ اس کی عمدہ مثال برطانوی نژاد پاکستانی سیرین جہانگیر جو کہ نابینا ہونے کے باوجود برطانیہ کی ابھرتی ہوئی آواز بن گئی ہیں اور محمد ملاک جیسے باہمت نوجوان جو نابینا ہیں لیکن اپنی ہمت کے ساتھ بلندیوں کو چھونے کا عزم رکھتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format