نہار منہ پانی پینے کے صحت پر اثرات


1

ہم سب جانتے ہیں کہ پانی ہمارے لئے کتنا ضروری ہے کیونکہ ہمارے جسم کا تقریبا 70 فیصد حصہ پانی پر ہی مبنی ہے ۔ پانی صرف ہماری پیاس کو ہی کم نہیں کرتا بلکہ جسم کے دیگر کاموں میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

Drinking water In Morning

انسانی جسم کے لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے، ماہرین کی جانب سے ہر بیماری میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔نہار منہ پانی پینا جاپانی روایتوں میں سے ایک ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خالی پیٹ پانی پینا صحت کیلئےانتہائی موزوں ہے، اگر تیس دن تک بلا ناغہ پانی پینے کی عادت کواپنایا جائےتو حیران کن فوائد حاصل ہوسکتے ہیں

رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔

اس حوالے سے کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ عام سی عادت صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

ایک تجربے کے دوران ایک شخص کو روزانہ نہار منہ پانی کا استعمال کرایا گیا تو وہ خود کو زیادہ تازہ دم اور صحت مند سمجھنے لگا کیونکہ اس کے نتیجے میں جسم میں موجود زہریلے مواد میں کمی آئی۔

تھکاوٹ اور سستی کا ایک اہم اشارہ یہ ہے کہ آپ پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ طویل عرصے کے بعد کسی بھی چیز کے استعمال کے بغیر ، پہلی چیز جو آپ صبح کھاتے ہیں وہ جسم کو جھٹکا دے سکتی ہے۔

پانی آپ کے نظام میں سرخ خون کے خلیوں کی تیز رفتار نشوونما کو متحرک کرسکتا ہے اور آپ کے خون میں زیادہ آکسیجن پیدا کرتا ہے۔ ان دو عوامل کا امتزاج آپ کو توانائی کا ایک اچھا پھٹکا دے گا۔

Drinking water In Morning
Image Source:Unsplash

ہم اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ پانی ہماری مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہے۔ ہمیں یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پانی ضروری ہے۔ اسے خالی پیٹ باقاعدگی سے پانی پینے کی عادت بنانا ہمارے مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Drinking water In Morning

روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ پانی پینا معمول بنا لیا جائے ساری دن چاق و چوبند اور متحرک گزرتا ہے جبکہ صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات آتے ہیں۔پانی ایک بہترین مشروب ہے جو آپ کی پیاس بجھا سکتا ہے اور اسے خالی پیٹ پینے سے آپ کے جسم کے تقریبا تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ خالی پیٹ پانی پینے کے  فوائد درج ذیل ہیں۔

پانی کی کمی دور

چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کے بعد اگر ایک یا دو گلاس پانی نہار منہ پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کم دور ہوجاتی ہے، بہت سے لوگ صبح اٹھ کر کافی پینا پسند کرتے ہیں لیکن اس سے مزید پیاس لگتی ہے جب کہ پانی پینے سے پورے دن تازگی برقرار رہتی ہے۔

 آنتوں کی صفائی

خالی پیٹ پانی پینا نظام ہاضمہ کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور جب آپ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تو آپ کو اپنا فضلا نکالنے کی خواہش محسوس ہوتی ہے۔ روزانہ اس پر عمل کرنے سے آنتوں کی باقاعدہ حرکت میں مدد مل سکتی ہے اور باقاعدگی سے آپ کے جسم سے فضلے کو نکالنے میں بھی مدد ملتی ہے

مائیگرین اور سر دردر

Drinking water In Morning
Image Source:Unsplash

لوگوں میں بار بار سر درد اور مائیگرین کا حملہ اس کا ایک بنیادی سبب جسم میں پانی کی کمی ہے۔ پانی کی کمی سر درد کی بنیادی وجہ ہے ، اور وقفے وقفے سے پانی پینا ، خاص طور پر خالی پیٹ ، قدرتی طور پر سر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہی نہیں ، کافی پانی پینے سے زبانی یا دانتوں کے مسائل کو دور رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

گردے کی پتھری

Drinking water In Morning
Image Source:Unsplash

خالی پیٹ پانی پینا گردے کی پتھری بننے سے روکتا ہے۔ یہ مثانے کے انفیکشن کو بھی روکتا ہے۔ پانی تیزاب کو پتلا کرتا ہے اور گردے میں پتھری بننے سے روکتا ہے

 جلد کے مسائل

پانی کی کمی کئی مسائل کا سبب بنتی ہے ، جن میں سے جلد کا مسئلہ ایک ہے۔ پانی کی کمی وقت سے پہلے جھریوں کا سبب بنتی ہے اور جلد کو غیر محفوظ بناتی ہے۔ خالی پیٹ پانی پینا خون کے بہاؤ کو منظم کرتا ہے اور جلد کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جسم سے ٹاکسن کو خارج کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

Drinking water In Morning
Image Source:Unsplash

کافی مقدار میں پانی پینا صاف اور چمکدار جلد حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ داغ یا سیاہ دھبے عام طور پر جسم میں ٹاکسن کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ پانی جسم سے ان ناپسندیدہ ٹاکسن کو نکالنے میں مدد کر سکتا ہے۔ باقاعدہ آنتوں کی نقل و حرکت صاف اور شفاف جلد کے حصول میں بھی مدد کرتی ہے۔ خالی پیٹ پانی پینا عمل کو تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے

سینے کی جلن

اگر آپ کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو نہار منہ پانی پینا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہترین ہے جبکہ ہر کھانے کے بعد تیزابیت بھی نہیں ہوتی۔

تازہ دم اورصحت مند

ایک تجربے کے دوران ایک شخص کو روزانہ نہار منہ پانی پینے کیلئے دیاگیا تو وہ خود کو زیادہ تازہ دم اور صحت مند سمجھنے لگا کیونکہ اس کے نتیجے میں جسم میں موجود زہریلے مواد میں کمی آئی۔

موٹاپے سے نجات کے لیے 

نہار مُنہ پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتاوہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔

میٹا بالزم تیز کرتا ہے 

نہار مُنہ پانی میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر بناتا ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت نہیں پڑتی۔

مضر صحت مادوں کا صفایا 

رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔

امراض کا خطرہ کم

یہ عام سی عادت جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے، جس کے نتیجے میں عام امراض جیسے نزلہ، زکام اور بخار وغیرہ کا امکان کم ہوجاتا ہے، جبکہ قبض بھی لاحق نہیں ہوتا۔

جسم کو فوری فعال بناتا ہے

ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں بدن میں سستی اور کم توانائی کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہے، پانی جسم اور دماغ دونوں کو فعال کرتا ہے  اور  موڈ اچھا کرتا ہے، نیند کے بعد بدن میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور نہارمنہ پانی پینے سے انسان دن بھر تروتازہ، متحرک اور تندرست رہتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں وائرل انفیکشن، موسمی بیماریوں خصوصاً نزلہ زکام بخار سے بچنے کے لیے نیم گرم استعمال کرنا چاہیے۔۔گرم پانی رگوں اور شریانوں میں جا کر ان کی صفائی کرتا ہے جس سے دوران خون تیز اور رواں ہوتا ہے، اس سے پورے انسانی جسم اور دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *