بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی، گاڑی جل کر کوئلہ ہوگئی


0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، کرکٹر کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں، خوش قسمتی سے ان کی زندگی محفوظ رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حادثہ اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے پیش آیا، گاڑی حادثے کے بعد ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی، جس کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

Image Source: Instagram

اس دوران کرکٹر کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ چنانچہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب کرکٹر کی حالت بہتر ہے۔

کرکٹر ریشبھ پنت کی گاڑی کو پیش آئے اس حادثے کی ویڈیو بھارتی اسپورٹس چینل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ چند سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ریشبھ پنت کی گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی اور ریلنگ سے ٹکراگئی جس کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی۔جبکہ موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی گاڑی میں ریلنگ سے ٹکرانے سے کے بعد شدید  آگ بھڑک اٹھی، کافی مشکل کے بعد آگ بجھائی گئی اور اسی دوران ریشبھ پنت شدید زخمی ہوئے، اور ان کو فوری طور پر گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر بھارتی میڈیا پر ریشبھ پنت کی  بی ایم ڈبلیو کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو بری طرح  نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک تصویر میں کرکٹر کو بھی سر پر پٹی کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ رشبھ پنت کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

معروف بھارتی کرکٹروی وی ایکس لکشمن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ وکٹ کیپرریشبھ پنت کی صحت سے متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ شکر ہے وہ خطرے سے باہر ہیں ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیزی کے ساتھ جلد صحت یاب ہوجاؤ گے۔

مزید پڑھیں: ایس دھونی کا حارث راؤف کیلئے چنئی سپر کنگ کی جرسی کا تحفہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بریشبھ پنت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پروگرام میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ سے اسپیشل رہا ہے کیوں کہ ہر طرف لوگوں کا شور ہوتا ہے۔ بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں خاص جوش و جذبہ ہوتا ہے اور قومی ترانے کے وقت کا ماحول ہی کچھ اور ہوتا ہے جس سے ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *