گوگل میپس کے نئے فیچر نے صارفین کی زندگی مزید آسان بنادی


0

جدید ٹیکنولوجی کے اس دور میں لوگ ایک دوسرے سے کسی جگہ کا راستے پوچھنے کے بجائے راستہ تلاش کرنے کے لئے ‘گوگل میپس’ کا سہارا لیتے ہیں کیونکہ یہ کسی بھی علاقے ، سڑک، آفس ، ریسٹورنٹ ، شاپنگ مالز غرض ہر جگہ کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اب گوگل میپس کیجانب سے نئے فیچر لائیو لوکیشن ٹریکنگ صارفین کی زندگی مزید سہل بنادے گی۔

یہ فیچر آپ کو یا آپ کے دوستوں یا رشتہ داروں کو محفوظ رکھنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ واٹس ایپ کے  جیسا ہی فیچر ہے لیکن گوگل میپس میں بہتر کام کرتا ہے، آپ اور آپ کے دوست یا رشتہ دار کو صرف ایک دوسرے کی لائیو لوکیشن ٹریکنگ کی اجازت دینی ہوگی۔

Image Source: File

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون پر گوگل میپس کھولیں اور اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں اور وہاں کے مینو سے لوکیشن شیئرنگ کو منتخب کریں۔ اس کے بعد اگر آپ شیئر لوکیشن پر کلک کریں گے تو گوگل میپس ان رابطوں کو کھول دے گا جہاں سے مطلوبہ شخص کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ لوکیشن شیئر ہونے کے بعد صارف کو اس بارے میں لائیو اپ ڈیٹس ملیں گی کہ ان کے دوست اب کہاں ہیں، لیکن یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ ان کے فون کی بیٹری کی طاقت کتنی رہ گئی ہے۔لوکیشن شیئرنگ کے لیے مخصوص وقت مقرر کرنا بھی ممکن ہے، یہ فیچرصرف موبائل ایپ پر کام کرے گا اور یہ تبھی کام کرے گا جب اس شخص نے آپ کے ساتھ لوکیشن شیئر کی ہو۔

Image Source: File

رواں برس گوگل میپس میں ‘ائیر کوالٹی لیئر‘ نامی فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جو صارف کے ارگرد موجود ہوا کے معیار کے بارے میں بتائے گا۔یعنی آپ کے ارگرد ہوا خراب ہے یا اچھی، گوگل میپس سے جاننا ممکن ہوگا۔ان تفصیلات کو جان کر آپ زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کہ گھر سے باہر جانا چاہیے اور اگر جانا لازمی ہے تو وقت کے دورانیے کا فیصلہ کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔ گوگل میپس میں یہ تفصیلات قابل اعتبار ماحولیاتی اداروں کے ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جاکر وہاں ائیر کوالٹی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں متعارف کرایا جارہا ہے مگر امکان یہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: گوگل نے مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ کرنیوالی ‘عینک’ متعارف کروادی

اس کے علاوہ گوگل اپنے صارفین کی سہولت کے لئے ایک بڑا قدم اٹھانے جارہا ہے جس کے تحت ان کو گمشدہ موبائل ڈھونڈنے میں بہت آسانی ہوجائے گی۔ گوگل بہت جلد فائنڈ مائی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا جائے گا جو آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کرسکے گا یعنی اس فیچر سے اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی ڈھونڈنا ممکن ہوجائے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *