بھول گئے نا وائی فائی کا پاس ورڈ؟ تو اس آسان سے طریقے اسے دو بارہ حاصل کریں


0

Forget Wi-Fi Password? No issues

انٹرنیٹ کے اس دور میں سب پاس ورڈ یاد رکھنا بہت مشکل ہے ایسے میں وائی فائی کا پاس ورڈ بھول جانا واقعی پریشان کن ہوتا خاص طور پر جب آپ ایک نیا فون یا لیپ ٹاپ خریدتے ہیں، اور جب اسے سیٹ اپ کرنے کا وقت آتا توآپ سوچنے لگ جاتے ہیں اب کیسے پتاچلے پاس ورڈ کیا تھا۔

Forget Wi-Fi Password

تو ابھی یہاں پر کچھ آسان سے طریقے پیش کئے جارہے ہیں جوبھولنے پر آپ کو اپنا پاس ورڈ حاصل کرنے میں مدد دیں سکتے ہیں۔

Forget Wi-Fi Password

گوگل

اگر آپ گوگل پکسل فون استعمال کر رہے ہیں، تو وائی فائی پاس ورڈ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اس فون کی سیٹنگز میں جائیں، ‘نیٹ ورک اور انٹرنیٹ’ پر ٹیپ کریں، پھر ‘انٹرنیٹ’ پر ٹیپ کریں، اور جس وائی فائی نیٹ ورک سے آپ اس وقت جڑے ہوئے ہیں، اس کے نام کے ساتھ موجود گیئر آئیکن پر ٹیپ کریں۔ اگلی اسکرین پر ‘شیئر’ کا آئیکن آئے گا اس پر ٹیپ کریں، اپنی شناخت کی تصدیق کریں، اس کے بعد آپ کو لاگ ان کی تفصیلات شیئر کرنے کے لئے ایک کیو آر کوڈ مل جائے گا، وائی فائی پاسورڈ اسی کے نیچے دکھائی دے گا۔

آئی فون

اگر آپ کے استعمال میں آئی فون ہے اور آپ وائی فائی پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو مین سیٹنگز میں جائیں، پھر ‘وائی فائی’ کا انتخاب کریں تاکہ آپ جس نیٹ ورک سے اس وقت جڑے ہوئے ہیں اسے دیکھ سکیں۔ اس نیٹ ورک کے نام کے ساتھ موجود چھوٹے نیلے معلوماتی آئیکن پر ٹیپ کریں (ایک چھوٹا ‘i’ جو دائرے میں ہوتا ہے) تاکہ آپ یہ دیکھ سکیں کہ یہ کس طرح کنفیگر کیا گیا ہے۔

پاس ورڈ فیلڈ پر ٹیپ کریں، اور آپ کو اپنے آپ کو تصدیق کرنے کے لئے اسکرین لاک پروٹیکشن کے طریقہ مثال کے طور پر، فیس آئی ڈی یا پن کوڈ کا استعمال کریں، اس کے بعد، پاس ورڈ ظاہر ہوگا، اور آپ کو ایک ‘کاپی’ ببل بھی ملے گا تاکہ آپ اسے کہیں اور کاپی بھی کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں
موبائل میں موجود قرآن مجید کو بغیر وضو پڑھنا۔

سام سنگ گلیکسی

اگر آپ سام سنگ گلیکسی فون کے صارف ہیں تو اس کی سیٹنگز کھولیں، ‘کنکشنز’ اور ‘وائی فائی’ کا انتخاب کریں، اور موجودہ وائی فائی نیٹ ورک کے ساتھ گیئر آئیکن پر ٹیپ کریں۔ پاس ورڈ کا فیلڈ ستاروں سے بھرا ہوگا، لیکن اگر آپ اس کے ساتھ موجود آنکھ کے آئیکن پر ٹیپ کریں اور اپنی شناخت کی تصدیق کریں، تو آپ کو پاس ورڈ واضح طور پر نظر آئے گا۔

ونڈوز

اپنے وائی فائی پاس ورڈز کو ونڈوز میں تلاش کرنے کے لئے، اسٹارٹ مینو سے سیٹنگز کھولیں، پھر ‘نیٹ ورک اور انٹرنیٹ’ اور ‘وائی فائی’ کا انتخاب کریں۔ آپ جس نیٹ ورک سے اس وقت جڑے ہوئے ہیں وہ اوپر دکھائی دے گا مزید دیکھنے کے لئے ‘دستیاب نیٹ ورکس دکھائیں’ پر کلک کریں – اس نیٹ ورک کے نام کو منتخب کریں جس پر آپ موجود ہیں تاکہ اس کی خصوصیات دیکھی جا سکیں۔

اگلی اسکرین پر، آپ کو بہت ساری معلومات ملیں گی، جن میں نیٹ ورک پروفائل کی قسم اور آپ کی DNS اور IP سیٹنگز شامل ہیں۔ یہ سب مفید معلومات ہیں، لیکن ہمیں صرف وائی فائی پاس ورڈ چاہئے، تو ‘وائی فائی سیکیورٹی کی ویو’ کے ساتھ ویو پر کلک کریں، اور یہ ایک نئی ڈائیلاگ باکس میں ظاہر ہوگا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *