کرن جوہر نے چاہت فتح علی کے “توبہ توبہ” پر کیا رد عمل دیا؟


0

بھارت کے مشہور فلم میکر کرن جوہر نے چاہت فتح علی کے نئے گانے جو سوشل میڈیا پر مشہور ہو رہا ہےکی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے

Karan Johar Reacts Toba Toba

کرن جوہر نے جیو کے رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کی انسٹاگرام ویڈیو اسٹوری پر شیئر کی جس میں چاہت فتح علی خان ‘توبہ توبہ’ گانا اپنے انداز میں گارہے ہیں۔۔

Karan Johar Reacts Toba Toba

بھارتی ہدایتکار نے اس گانے کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

Karan Johar Reacts Toba Toba

معروف بھارتی گلوکار کرن اجولا جنہوں نے توبہ توبہ گانا کمپوز کیا اور گایا ہے، انہوں نے چاہت فتح علی خان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے تھے۔

کرن اوجلا نے چاہت فتح علی خان کے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ انکل نہ کرو پلیز۔‘

:مذید پڑھیئں

پاکستان میں بھارت سے زیادہ محبت ملی۔

بالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا۔

اس گانے پر ٹک ٹاک سمیت انسٹاگرام پر معروف پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات سمیت انفلوئنسرز نے ریلز بنائیں اور اپنے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرن اوجلا اور وکی کوشل “رو رہے ہوں گے” جب انہوں نے چاہت کا یہ نیا ورژن سنا ہوگا۔ جبکہ دوسرے مداحوں نے کہا کہ وکی کوشل کو اس ریمکس پر مزاحیہ انداز میں ڈانس کرنا چاہیے۔

اس سے قبل چاہت فتح علی خان کا پہلا وائرل ہٹ ’بدو بدی‘ تھا جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، لیکن کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یہ گانا دوبارہ یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *