قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو حسین دلہن کے روپ میں دیکھ کر تمام مداح حیران رہ گئے۔

جی ہاں !
سوشل میڈیا صارفین نے ایک حیران کن کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک ایسی دلہن کو ڈھونڈ نکالا ہے جو ہو بہ ہو بابر اعظم ہی لگ رہی ہے۔
Babar Azam Humshakal Larki
پہلی نظر کیا بلکہ کئی بار اس دلہن کی تصویر دیکھ لینے کے باوجود آنکھیں یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہو رہی ہیں کہ یہ بابر اعظم نہیں ہیں۔

ان تمام تصاویر کے وائرل ہوتے ہی کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ تکّا لگایا کہ یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی تصاویر ہیں جن میں بابر اعظم کو ہی ایشین دلہن بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شعیب ملک ثناء جاوید شادی ۔پہلی ملاقات سے لیکر شادی تک سب کچھ
مختلف تبصروں کے درمیان ایک ایسی حقیقت سامنے آئی جس کو جان کر سب مزید حیران رہ گئے کہ یہ کوئی اے آئی جنریٹڈ تصاویر نہیں بلکہ بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی کی تصاویر ہیں۔
دلہن کا نام سرومی ہے جس کی شادی کی تصاویر بھارت کے ایک میک اپ آرٹسٹ کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پیج ’فادا میک اوور‘ پر اپلوڈ کی گئی ہیں۔
مذکورہ تصاویر یکم جنوری کو پیج پر جاری کی گئیں جن میں سے پوسٹ ہٹا دی گئی ہیں جبکہ دلہن کے لُک کی اسٹوری تاحال اکاؤنٹ پر موجود ہے۔
لڑکی اے آئی جنریٹڈ نہیں بلکہ سچ میں ہے جاننے کے باوجود بھی چند سوشل میڈیا صارفین یہ ماننے کو تیار نہیں کہ یہ بابر اعظم نہیں ہیں۔

ان تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں مختلف تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں جو پڑھ کر ہنسی روکنا واقعی ایک مشکل کام ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ مجھے لگا کہ باربی اعظم مل گئی ، میرے کہنے کا مطلب تھا بھابھی مل گئی‘۔
یک صارف نے لکھا کہ ’ کس کو یہ بابر اعظم سے ملتی ہوئی لگ رہی ہے؟ یہ تو عمر اکمل کی کاربن کاپی ہے‘۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کو اس دلہن اور بابر اعظم میں تھوڑی سی بھی مماثلت نظر نہیں آئی اور وہ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اس بات کی مخالفت کرتے دکھے۔

0 Comments