گھر پر ہی بنائیں پانچ مزیدار اور منفرد بریانی کی ترکیب


0

 لفظ ’بریانی‘ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے پکانے سے پہلے تلنا یا فرائی کرنا جبکہ برنج فارسی میں چاول کو کہا جاتا ہے۔

ایک بہترین اور لذیذ بریانی اسے کہا جاتا ہے جس میں تمام اجزا نہایت ناپ تول کے ساتھ برابر ملائے جاتے ہوں۔ روایتی طور پر بریانی کو دھیمی آنچ پر پکایا جاتا ہے جسے دم دینا کہتے ہیں۔

اس طریقہ کار میں تمام اجزا کو ملانے کے بعد اسے اچھی طرح سے ڈھانپ دیا جاتا ہے تاکہ دھویں سے گوشت نرم ہوجائے اور اس کا رس چاولوں میں گھل جائے۔ دھیمی آنچ کا دھواں بریانی کی لذت کو دوبالا کردیتا ہے۔

کھانوں میں سب سے لطف اندوز پکوان میں سے ایک بریانی ہے یہ سب کی پسندیدہ ہوتی ہے بہت سی مختلف حالتیں ہیں جن کا لطف اٹھایا جاتا ہے۔ یہ پانچ بریانی ترکیبیں ہیں جو آپ بنا سکتے ہیں۔

Biryani ka Tarika

Biryani ka Tarika

چکن تکہ دم بریانی

Chicken Tikka Dum Biryani

اجزاء:

چکن ایک کلو

چاول تین پیالی

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

پیاز تین عدد درمیانی

ٹماٹر تین عدد

پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

موٹا کٹا خشک دھنیا دو کھانے کے چمچ

سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

ہلدی ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

ہری مرچیں چار سے چھ عدد

آلو بخارے چار سے چھ عدد

زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

کوکنگ آئل آدھی پیالی

ترکیب:

چکن کو چار حصوں میں تکے کی طرح کاٹ لیں اور صاف دھو کر رکھ لیں۔

اچھی طرح خشک ہونے پر اس میں دونوں طرف کٹ لگا لیں۔

ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،کٹا ہوا دھنیا‘زیرہ اور لیموں کے رس کو اچھی طرح ملا لیں اور تکوں کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

گرل پین پر ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور تکوں کو تیز آنچ پر اُلٹ پلٹ کر سینک لیں۔

پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں اور نکال کر ٹماٹر کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔

اسی پین میں ہری مرچیں اور تکے ڈال کر پھینٹی ہوئی دہی میں زردے کا رنگ ملا کر ڈال دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے۔

پھر اس میں بلینڈ کیا ہوا ٹماٹر کا مکسچر ڈال کر ملائیں اور اس میں دو پیالی گرم پانی ڈال دیں۔

چاولوں کو پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں پھر اُبلتے ہوئے نمک ملے پانی میں تین سے چار منٹ کے لئے اُبال کر چھان لیں۔

تکوں والی گریوی کو پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد اس میں چاول اور بھگو کر رکھے ہوئے آلو بخارے ڈال دیں۔

شروع میں درمیانی آنچ پر پکائیں،پانچ سے سات منٹ کے بعد آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔

گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں اور چولہے سے اُتارتے ہوئے اچھی طرح ملا لیں۔

گرم گرم ڈش میں نکال کر سلاد اور رائتے کے ساتھ شروع کریں۔

چٹخارے دار دم بریانی

اجزاء:

چکن ڈیڑھ کلو

دہی 1 کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ

کٹی لال مرچ 2 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کا چمچ

بریانی مسالہ 3 کھانے کے چمچ

دھنیا پاؤڈر 2 چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک 1 چمچ یا حسب ذائقہ

پیلا فوڈ کلر ¼ چمچ

دم کے لیے اجزاء:


زردے کا رنگ

تلی ہوئی پیاز

ٹماٹر سلائس ہوئے

ہری مرچ

لیموں سلائس ہوئے

دھنیا پودینہ

ترکیب:

۔ ایک پیالے میں چکن ڈال کر اوپر دی ھئی تمام اجزاء ملا کر میرینیٹ کر لیں اور 40 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

۔ ایک دیگچی میں پانی ڈال کر اس میں ثابت گرم مصالحے شامل کریں اور 5 منٹ بعد اس میں تیل اور چاول ڈال دیں۔ پھر لاہوری نمک ڈال کر چاولوں کو 95 فیصد تک ابال کر چھان لیں۔

۔ اسکے بعد دوسری دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ اس میں ثابت گرم مصالحے ڈال کر 1 منٹ تک کڑکڑانے کے بعد پیاز ڈال کر فرائی کریں یہاں تک کہ اس کا رنگ براؤن ہو جائے۔

۔ پھر میرینیٹ شدہ چکن ڈال کر 4 سے 5 منٹ تک بھون کے اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک چکن نرم نہ ہو جائے۔

۔ اب ابلے ہوئے چاول، زردے کا رنگ، تلی ہوئی پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، لیموں، پودینہ اور دھنیا شامل کر کے فوئل پیپر یا گیلا کپڑا رکھ کر اسے ڈھانپ دیں۔

۔ توے پر رکھ کر 15 منٹ ہلکی آںچ پر چھوڑ دیں یہاں تک کہ بریانی کو دم آجائے۔ اب رائتہ اور سلاد کے ساتھ ڈش آؤٹ کریں، سرو کریں اور انجوائے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: رات کو دیر سے کھانا کھانے کے نقصانات

سندھی بریانی

اجزاء:

باسمتی چاول ایک کلو

دہی ایک پیالی

دھنیا(پسا ہوا) دو کھانے کے چمچے

ملا جلا گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچہ

آلو بخارے ایک پاؤ ایک پیالی گرم پانی میں بھگو دیں

لیموں چار عدد

آلو آدھا کلو

زردہ کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ

پیاز درمیانی سائز کی چار عدد

بکرے کا گوشت ایک کلو

لال مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ

ادرک لہسن (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ

نمک حسب ذائقہ

پودینہ ایک گٹھی

تیز پات دو عدد

ٹماٹر چار عدد

دودھ آدھی پیالی

تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز سرخ کر لیں۔ آدھی پیاز نکال کر اخبار پر پھیلا ئیں ، آدھی میں گوشت اور مصالحے اور دہی ڈال دیں۔

جب گوشت کا پانی سوکھ جائے اور گوشت گل جائے تو آلو بخارے کی گٹھلیاں نکال کر گوشت میں ڈال دیں۔

ساتھ میں آلو، ٹماٹر اور ہری مرچیں بھی ڈال دیں اور تھوڑا سا بھون کر اتار لیں۔

ایک بڑی دیگچی میں چاول چڑھا دیں ۔ چاولوں کے پانی میں تھوڑا سا پودینہ، ثابت گرم مصالحہ اور دو تین ہری مرچیں ڈال دیں۔

جب چاول دو کنی ہو جائیں ہوتو چھلنی میں چھان لیں ۔ پھر اسی دیگچی میں باری باری گوشت اور چاول کی تہ لگا دیں۔

اوپر تلی ہوئی پیاز اور گرم دودھ میں زردہ کا رنگ ملا کر پھیلا کر ڈال دیں،لیموں کا عرق چھڑک دیں۔

توے کے اوپر تیز آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ جب چاولوں کے اوپر بھاپ آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم میں سے بہت سے لوگوں کو سبزیاں کیوں نہیں پسند ہوتی ، سائنس نے بتا دیا

میمنی بریانی

اجزاء:

چکن(بڑے پیسز) ایک کلو

چاول ڈھائی پیالی

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

پیاز دو عدد درمیانی

ٹماٹر چار سے پانچ عدد

دہی ایک پیالی

آلو تین سے چار عدد

پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

پسا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

دھنیا پسا ہو ا ایک کھانے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

خشک آلو بخارے چھ سے آٹھ عدد

ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

پسا ہوا گرم مصالحہ ایک کھانے کاچمچ

جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ

چھوٹی الائچی چار سے پانچ عدد

تیز پتہ ایک عدد

ہری مرچیں دس سے بارہ عدد

ہرادھنیا اور پودینہ حسب پسند

کیوڑہ ایسنس ایک چائے کا چمچ

زردے کا رنگ حسب ضرورت

دودھ آدھی پیالی

کوکنگ آئل حسب ضرورت

ترکیب:

باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں،اس میں لہسن ادرک اور ٹماٹر ڈا ل کر مکس کریں۔

ساتھ ہی اس میں چکن ،نمک،لال مرچ،ہلدی ،زیرہ،پسا ہوا دھنیا پاؤڈر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ چکن کی رنگت سنہری ہو جائے۔

پھر اس میں آلو کے ٹکڑے اور پھینٹی ہوئی دہی ڈالیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر آلو اور چکن گلنے تک پکائیے۔

جب چکن گل جائے تو اس میں آلو بخارہ،ہری مرچیں،پسا ہوا گرم مصالحہ،چھوٹی الائچی اور پسی ہوئی جائفل جاوتری مکس کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

ابلتے ہوئے پانی میں دھو کر بھگو کررکھے ہوئے چاول ڈالیں پھر اس میں نمک ،ثابت گرم مصالحہ اور تیز پتہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی ابال لیں۔

بڑے پین میں چکن کا تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اس کے اوپر کیوڑہ،زردے کا رنگ چھڑک دیں اور اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرادھنیا،پودینہ ڈال دیں اور پھر اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگائیے۔

آخر میں گرم دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر اوپر سے ڈالیں اور ہلکا سا کوکنگ آئل ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔مزیدار میمنی بریانی کا رائتے کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

ثابت مسور اور قیمے کی بریانی

اجزاء:

بکرے یا بچھیا کا قیمہ 1/2 کلو

ثابت مسور دوکپ (صاف کرکے پانچ گھنٹے بھگو دیں)

چاول عمدہ 1/2 کلو

دار چینی دو ٹکڑے

بڑی الائچیاں دو عدد

سفید زیرہ 1/2 چمچ

سیاہ مرچ چھ عدد

دودھ 1/2 پیالی

ادرک پیسا ہوا ایک بڑا چمچ

نمک ضرورت کے مطابق

ثابت سرخ مرچ چھ عدد

چھوٹے آلو ایک درجن (سخت اُبلے ہوئے)

انڈے تین عدد

گھی ایک کپ

پیاز دو عدد

ہلدی ایک چائے والا چمچ

دہی ایک کپ

ترکیب:

صاف کیے ہوئے چاول دھو کر ایک ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھگو دیں

قیمے میں تھوڑا نمک، لہسن، پیاز، ادرک، ہلدی اور سرخ مرچیں قینچی سے موٹی موٹی کاٹ کر ڈال دیں

بہت ہلکی آنچ پر بغیر پانی ڈالے دم پر رکھ دیں

پک جائے تو آدھا گھی ڈال کر بھونیں

دہی پھینٹ کر تھوڑا تھوڑا ڈالتی رہیں اور بھونیں

جب تمام دہی ختم ہوجائے اور قیمہ گھی چھوڑنے لگے تو الگ رکھ لیں

تمام گرم مصالحہ موٹا موٹا کوٹ کر دودھ میں بھگو دیں

چاول دو کئی ابال لیں

چاول اُبالتے وقت پانی میں ایک چٹکی نمک، چار لونگ، اور ایک چائے کا چمچ گھی ڈال لیں

چاول دو کنی پر پک جائیں تو چھلنی میں ڈال لیں تاکہ فالتو پانی نچڑ جائے

مسور ثابت اُبال لیں

لیکن زیادہ نرم نہ ہونے دیں

چاولوں کی طرح ثابت اور پختہ ہوں

مسور اور قیمے کو اکٹھا کرکے کانٹے سے ملا لیں

اب دیگچی میں باقی گھی ڈالیں اور ایک بڑی الائچی کے دانے موٹے کوٹ کر ڈالیں

جب خوشبو آنے لگے تو یہ گھی نکال لیں

اسی دیگچی میں پہلے چاولوں کی تہہ جمائیں، پھر قیمہ اور مسور پھر چاول اور پھر قیمہ اور مسور وغیرہ

دودھ والا مصالحہ ہر تہہ پر چھڑکیں

ساتھ ساتھ دودھ ڈالیں

سب سے اوپرالائچی والا گھی پھیلا کر ڈال دیں

بیس پچیس منٹ تک دم پر رکھیں اور ڈھکن پر وزن رکھیں

عین کھانے سے پہلے ڈھکن کھولیں

پیش کرتے وقت اُبلے انڈے کاٹ کر ڈالیں

چھوٹے آلو تیز آنچ پر فرائی پین میں تھوڑے گھی میں سرخ کرکے انڈوں کے ساتھ ڈالیں

یہ بریانی ایک مکمل غذا ہے


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *