’میں‌ نے اپنی بہترین دوست سے شادی کی‘ کرکٹر امام الحق


0

’میں‌ نے اپنی بہترین دوست سے شادی کی‘ کرکٹر امام الحق

قومی کرکٹر امام الحق نے شادی سے انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے اہلیہ امام الحق کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انمول نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

Imam-ul-Haq ties the knot

امام الحق نے بھی اس پرمسرت موقع پر سرمئی رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج ہم ناصرف زندگی کے پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔‘

امام الحق نے کہا کہ آج، میں نے ناصرف اپنے بہترین دوست سے شادی کی، بلکہ آپ کے دل میں اپنا ہمیشہ کے لیے گھر بھی پایا۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔‘

Imam-ul-Haq ties the knot

واضح رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس کے بعد قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سرفراز احمد، بابر اعظم دیگر کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔

امام الحق نے بھی قوالی نائٹ کے موقع پر انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انشا آفریدی کے شادی کے لباس کی قیمت اور بہت کچھ شادی کے بارے میں

امام الحق قوالی نائٹ

قومی کرکٹر کو شادی کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد بھی دی جارہی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *