آئی فون ہے پر اصلی یا نقلی پہنچاننے کا آسان طریقہ؟


0

آج کل کے دور میں اسمارٹ فونز ہر انسان کے پاس ہے، بچے ہوں یا بڑی عمر کے افراد اس کے بغیر اب کسی کا بھی گزارا ممکن نہیں ہے کسی کے پاس اینڈرائیڈ فون تو کسی کے پاس آئی فون ہے

iphone original or fake
Image Source: inventiva.co

مگر آپ آئی فون استعمال کررہے ہیں اور آپ کو یہ معلوم نہیں کہ اصلی اور نقلی آئی فون میں کیا فرق ہوتا ہے، تو یہ جاننا آپ کے لئے انتہائی ضروری ہے، آج ہم آپ کو اصلی اور نقلی آئی فون کے بارے میں فرق بتائیں گے۔

iPhone Original or Fake ?

ماڈل نمبر کی جانچ کریں:

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ نقلی آئی فون سے بچ جائے تو اس کے لئے آپ اس کے ماڈل نمبر سے بھی جانچ کرسکتے ہیں، اس کے لیے بھی آپ کو اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جانا ہوگا اس کے بعد جنرل آپشن پر جانا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو About آپشن پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں سے ماڈل نمبر چیک کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبعلم کا کارنامہ:نابینا افراد کیلئے ایسی ڈیوائس،جو آنکھوں کا کام کریگی

اگر‘ایم’ سے شروع ہونے والا ماڈل نمبر ہے تو فون اصل ہے، جب کہ اگر‘ایف’ سے شروع ہونے والا آئی فون کا ماڈل نمبر ہے تو فون خراب اور مرمت ہوا ہے، اسی طرح اگر آپ کے آئی فون کا ماڈل نمبر‘N’سے شروع ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فون کو کسی وجہ سے ایپل نے تبدیل کر دیا ہے۔

سیریل نمبرکی اہمیت iphone :

اصلی اور جعلی آئی فونز میں فرق جاننے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اس کے سیریل نمبر کو جانچنا ہوگا، آپ آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں اس کے بعد آپ جنرل آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد آپ Aboutپر کلک کریں اور وہاں سے سیریل نمبر کاپی کرلیں۔

اس سیریل نمبر کو کاپی کرنے کے بعد آپ کو گوگل کی ویب سائٹ چیک کوریج ڈاٹ ایپل ڈاٹ کام پر جانا ہوگا اور سیریل نمبر پیسٹ کرنا ہوگا۔ اس طرح حقیقت آپ کے سامنے آجائے گی کہ فون فروخت کرنے والا کہیں آپ سے جھوٹ تو نہیں بول رہا؟

سافٹ ویئر‘iCareFone’کااستعمال:

اصل اور نقل کا فرق جاننے کے لئے دوسرا طریقہ سافٹ ویئر‘iCarePhone’کا استعمال ہے۔ اگر آپ کے پاس میک بک نہیں ہے تو یہ سافٹ ویئر ونڈوز لیپ ٹاپ پر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

اس سافٹ ویئر کی انسٹا لیشن کے بعد اس سافٹ ویئر کو کھولیں اور اپنے آئی فون کو ڈیٹا کیبل کے ذریعے اس سے منسلک کرلیں، یہ سافٹ ویئر آپ کے آئی فون کی تمام تفصیلات ظاہر کردے گا۔

آئی فون کیئر کے ذریعے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آیا کوئی چیز جعلی، خراب یا مرمت شدہ ہے۔ اس کے علاوہ جعلی اور اصلی آئی فون کی شناخت اس کے کیمرے، کارکردگی، بیٹری اور یوزر انٹرفیس سے کی جا سکتی ہے


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *