سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق، ثمرہ رضا میر بول پڑیں


0

اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی مبینہ طلاق کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کی روشنی میں اب احد رضا میر کی والدہ نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی آمنہ عیسانی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر اب اب قانونی طور پر طلاق لے چکے ہیں۔ ڈرامہ سیریل “یقین کا سفر” کی جوڑی شادی کے دو سال بعد الگ ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں، مختلف میڈیا ہاؤسسز بھی دونوں کی مبینہ علیحدگی کے بارے میں تصدیقی خبریں چلا رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

احد رضا میر اور سجل علی سال 2019 میں ابوظہبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ تاہم، کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے مابین علحیدگی سے متعلق افواہیں سامنے آرہی تھیں۔ اگرچے دونوں کم ہی سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہیں البتہ شوبز کی دنیا کی پسندیدہ جوڑی ہونے کی وجہ سے دونوں فنکار ہمیشہ ہی اسپاٹ لائٹ میں رہے ہیں۔

جہاں جوڑے کی علیحدگی کے حوالے سے دعوے سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے گردش کر رہے ہیں۔ وہیں اب اس معاملے پر تازہ ترین پیش رفت کے طور پر، احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے احد اور سجل کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ مذکورہ چیٹ کی ایک مداح کی جانب سے احد رضا میر کی والدہ کیساتھ چیٹ کا اسکرین شارٹ شئیر کیا ہے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے ان خبروں کی ابتداء گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم “کھیل کھیل میں” کی پروموشن کی دوران سامنے آئیں، اس فلم میں سجل علی نے اداکارہ بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جوں ہی فلم کی پروموشن شروع ہوئی تو اداکارہ کو اکیلے فلم کو پروموٹ کرتے دیکھا گیا، حد تو یہ کہ فلم کے پریمیئر پر بھی شوہر احد رضا میر غیر حاضر رہے، جس پر مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار شروع کیا۔

اس دوران سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اس میں بھی احد کی غیر حاضری نے جلتی پر تیل کا کام کیا، جہاں تصاویر اور ویڈیوز میں سجل کو اکیلے دیکھا وہیں دونوں فنکاروں ایک ساتھ آخری بار دیکھے جانے پر بھی سوالات اٹھے۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے ایک نئی افواہ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سجل علی کے بھائی نے علی انصاری کے انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر پر ذو معنٰی انداز میں کمنٹ کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ احد اور سجل کو لیکر افواہوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا اور علحیدگی کی قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئیں۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام ہنڈل سے احد کا نام ہٹا کر اپنے مداحوں کو مزید الجھا دیا۔ اور اب اداکارہ کا پھر سے نام سجل علی اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔ چنانچہ اب ہر طرف یہی سرگوشی ہے کہ کیا اسے ایک باضابطہ اعلان سمجھا جائے کہ دونوں کے آپس میں راستے جدا ہوچکے ہیں؟

واضح رہے اداکارہ سجل علی نے اپنے اور شوہر احد رضا میر کے رشتے سے متعلق تمام سوالوں کی وضاحت کچھ دن پہلے خود ہی کی تھی۔ انہوں نے اپنی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں احد رضا میر کی غیر حاضری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل گلوکار فلک شبیر اور عمران عباس سے بھی انسٹاگرام پر مداحوں نے احد رضا میر اور سجل علی کے متعلق سوال کیا تھا، جس پر فلک شبیر نے لکھا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو، جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں، بہت پیارا جوڑا ہے، جبکہ عمران عباس کا کہنا تھا کہ آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے؟ جتنا آپ لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، اتنا اگر وہ اپنے بارے میں سوچیں تو کہیں کے کہیں پہنچ جائیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *