سجل علی ہر جگہ اکیلی کیوں نظر آرہی ہیں؟ اداکارہ بول پڑیں


0

شوبز انڈسٹری کی مقبول رومانوی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر اپنی ایکٹینگ کی وجہ سے تو مداحوں میں مشہور تھے ہی مگر جب سے یہ آن اسکرین جوڑی حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی ہمسفر بنی ہے تو ان کی مقبولیت کا گراف مزید بڑھ گیا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ جوڑی مداحوں کی ہردلعزیز بن گئی ہے۔شادی کے بعد ان دونوں نے ایک ساتھ کئی فوٹو شوٹس کے علاوہ ایک ویب سریز ‘دھوپ کی دیوار’ میں بھی ایک ساتھ کام کیا جسے بہت سراہا گیا۔

Image Source: Instagram

لیکن جب سے سجل علی کی فلم ‘ کھیل کھیل میں’ میں ریلیز ہوئی ہے احد رضا میر منظر سے بالکل غائب ہیں اور سجل ہر جگہ ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ سجل کے کیرئیر کی پہلی فلم ریلیز ہونے پر احد رضا میر ایک بار بھی ان کے ساتھ نظر نہیں آئے، چاہے وہ اس فلم کی کوئی تشہیری مہم ہو یا فلم کا پریمیئر احد کہیں بھی دیکھائی نہیں دئیے۔ حتیٰ کہ اُن کی جانب سے اپنی بیوی کی پہلی فلم سے متعلق کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا۔

sajal
Image Source: Instagram

ان اہم موقعوں پر میاں بیوی کے ایک ساتھ نظر نہ آنے کے وجہ سے مداح کافی تعجسس میں پڑگئے اور ان جانب سے سوشل میڈیا پر کئی سوالات اٹھائے جارہے تھے ،یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اس لئے ساتھ نہیں نظر آرہے۔ البتہ ان تمام سوالوں کی وضاحت اب سجل علی نے خود کردی ہے۔

حال ہی میں سجل علی نے ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ ’احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے۔’

واضح رہے کہ کورونا وباء کے بعد اداکارہ سجل علی اور بلال عباس خان کی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ سینما میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ یہ فلم پاکستانی سینماؤں میں 19 نومبر کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم میں سجل علی اور بلال عباس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کے ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں۔ اس فلم کی کہانی 1971 کی جنگ اور اس کے نتیجے میں ’سقوط ڈھاکا‘ جیسے حساس موضوع کے گرد گھومتی ہے، فلم میں یونیورسٹی کے طلبہ پاکستان کو توڑنے کی بھارتی سازش کے معاملے پر تھیٹر کے ذریعے حقائق کو سامنے لاتے دکھائی دیں گے۔ فلم میں دیگر کاسٹ میں مرینا خان، جاوید شیخ، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اچھوتے موضوع پر بننے والی اس فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی اس کی خصوصی اسکریننگ منعقد کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں بھی ایوان صدر میں اس فلم کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر مملکت عارف علوی، ان کی اہلیہ ثمینہ علوی، سینیٹر فیصل جاوید خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ان کو یہ فلم پسند آئی اور یہ فلم دیکھنے کے لائق ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *