اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا


0

مشہور و معروف پاکستانی اداکارہ نے سجل علی نے جہاں اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے ذریعے ملکی سطح پر تو اپنا لوہا منوایا ہے وہیں اب بین الاقوامی سطح پر بھی ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹنکنف انٹرنیشنل عرب ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) کے چوتھے ایڈیشن کی تقریب گزشتہ روز دبئی میں منعقد کی گئی، جس میں دنیا بھر سے نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی، اس دوران معروف اداکارہ سجل علی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران اداکارہ سجل علی کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے متاثر کن کارکردگی پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Image Source: Instagram

ڈسٹنکنف انٹرنیشنل عرب ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) کے حوالے سے بات کی جائے تو، تو یہ ایوارڈ کی تقریب ہر سال دبئی میں منعقد کی جاتی ہے، جس میں بین الاقوامی اور مشہور عرب شخصیات کو ان کی سالانہ کامیابیوں اور شراکتی عمل کو معاشرے میں بہتر بنانے کے اعزاز میں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال ان شخصیات میں ایک نام اداکارہ سجل علی کا بھی ہے۔

Image Source: Instagram

اس دوران جہاں اداکارہ سجل علی نے اس ایوارڈ کو وصول کیا وہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجل علی نے سب سے پہلے تقریب میں شریک لوگوں کو اسلام علیکم کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی فخر کی بات ہے ، کہ میں یہاں موجود ہوں، اتنے بڑے فنکاروں اور لوگوں کے ساتھ۔ ساتھ ساتھ اتنے بڑے موقع پر اداکارہ سجل علی اپنے مداحوں کو نہ بھولیں، انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مشہور اداکار احد رضا میر کی اہلیہ، اداکارہ سجل علی نے ایوارڈ ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایوارڈ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ، یہ ایوارڈ ان کے بہت اسپیشل ہے، صرف ایک فنکار کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک بافخر پاکستانی کی حیثیت سے یہ بہت اسپیشل ایوارڈ ہے۔ جبکہ اس دوران انہوں نے (ڈی آئی اے ایف اے) کا شکریہ ادا کیا اور دبئی کا بھی شکریہ ادا کی کہ انہوں نے دنیا بھر سے فنکاروں کو مدعو کیا۔

Image Source: Instagram

اس ایوارڈ ملنے کے بعد جہاں ایک جانب عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں اداکارہ سجل علی کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں، جن میں اداکارہ مومل شیخ، سعدیہ حسن اور دیگر فنکاروں کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس کی جانب سے بھی اپنی بہترین دوست کے لئے مبارکبادی پیغام بھیجا گیا، انسٹاگرام اسٹوری شئیر کرتے ہوئے اداکارہ زارا نور عباس نے لکھا کہ “سپر سپر پراؤڈ آف یو سجل علی”.

Image Source: Instagram

واضح رہے رواں برس معروف اداکارہ سجل علی، اداکار احد رضا میر کے ساتھ ابو ظہبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھی۔ اس جوڑے کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا سب سے پسندیدہ ترین جوڑا تصور کیا جاتا ہے۔

یاد رہے اس ہی دوران مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کو بی سی سی کی جانب سے سال 2020 کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جوکہ بحیثیت ہم سب کے لئے ایک فخر کی بات ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *