مہوش حیات نے بلاول سے شادی کے متعلق بیان کی وضاحت کردی


0

جیسا کہ ہمیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عوام اپنے فنکاروں اور آرٹسٹوں سے بےپناہ پسند محبت کرتی ہے۔ کہیں لوگ سوشل میڈیا پر ان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں تو کہیں کسی معاملے میں دفاع کی صورت میں محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ عوام عموماً اپنے فنکاروں کو محض ٹی وی اسکرین پر دیکھتے ہیں لیکن لوگ بھول جاتے ہیں، وہ بھی آپ کے اور میری طرح کے انسان ہیں، ان کی بھی کوئی نجی زندگی ہوتی لیکن ہم اکثر اوقات مداحوں کو سوشل میڈیا پر فنکاروں کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں کرتے ہوئے سنتے ہیں جوکہ ایک غلط عمل ہے۔

ایسا ہی کچھ پاکستان کی مشہور و معروف فلمی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ہوا، جہاں پچھلے کچھ روز سے اداکارہ مہوش حیات اور پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خبروں کی قیاس آرائیاں جاری تھی، جس بلآخر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

Image Source: gulfnews.com

تفصیلات کے مطابق اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا، جب مشہور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شادی میں بھلا کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ بس کیا تھا جوں یہ ویڈیو وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر عوام کی جانب مختلف قسم کی قیاس آرائیوں کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس نے اداکارہ مہوش حیات کو سیخ پا کردیا۔

اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے ایک وضاحتی ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ” کس سے شادی کرنی ہے، یہ میرا نجی معاملہ ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔ لہذا مہربانی کریں اور میچ میکنگ نہ کریں۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ یہ 2 سال پرانے انٹرویو سے سیاق سباق سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈ لائنز نہ بنائیں۔ جبکہ اپنے پیغام کو مزاحیہ انداز میں اختتام کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ” اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا”.

Image Source: Twitter

واضح رہے پاکستان شوبز انڈسٹری میں اداکارہ مہوش حیات کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہایت کم وقت کے عرصے میں اپنی زبردست اداکاری صلاحیتوں کی بنیاد پر اپنا ایک الگ نام بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس حکومت پاکستان کی جانب سے فلمی صنعت میں بےپناہ خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ جبکہ لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین فلمی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ایک بار اپنے نام کرچکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *