سجل علی کے بھائی کا کمنٹ، سوشل میڈیا پر افواہوں بازار پھر گرم


-1
1 share, -1 points

پچھلے کچھ عرصے سے مشہور ومعروف شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی علحیدگی سے متعلق کافی خبریں زیر گردش ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کی چہ میگوئیوں کا سلسلہ اس وقت مزید بڑھا، جب اداکارہ کی بہن صبور علی اور علی انصاری کی شادی میں بہنوئی احد رضا میر نے شرکت نہیں کی۔

اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جوں ہی اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئیں تو مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر اداکار احد رضا میر کی غیر حاضری پر سوالات کھڑے کئے کہ آخر اداکار نے اپنی سالی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اور قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

Image Source: Instagram

ان خبروں کی ابتداء گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم “کھیل کھیل میں” کی پروموشن کی دوران سامنے آئیں، اس فلم میں سجل علی نے اداکارہ بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جوں ہی فلم کی پروموشن شروع ہوئی تو اداکارہ کو اکیلے فلم کو پروموٹ کرتے دیکھا گیا، حد تو یہ کہ فلم کے پریمیئر پر بھی شوہر احد رضا میر غیر حاضر رہے، جس پر مداحوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے ایک نئی افواہ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سجل علی کے بھائی نے علی انصاری کے انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر پر ذو معنٰی انداز میں کمنٹ کیا، جس پر سوشل میڈیا ناصرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ احد اور سجل کو لیکر افواہوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار علی انصاری نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی، جس میں اداکار اہلیہ صبور علی اور انکے بھائی اور بہن کو گلے لگا رہے ہیں جبکہ تصویر کا عنوان ہے کہ میں نے تم لوگوں کو حاصل کرلیا ہے۔

جس پر جواب دیتے ہوئے سجل علی کے بھائی لکھتے ہیں کہ “میرا صرف بڑا بھائی “،بعدازاں وہ اپنے کمنٹ کو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

کمنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل سوشل میڈیا پر ان کا کمنٹ وائرل ہوجاتا ہے، مداح کی تشویش میں اور بڑھ جاتی ہے، کچھ کا تو ماننا ہے کہ انہوں نے تمام افواہوں کے صحیح ہونے کی طرف اشارہ دیا ہے، البتہ کچھ نے تو ان سے براہ راست سوالات بھی کئے کہ کیا واقعی سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے چند روز قبل گلوکار فلک شبیر اور عمران عباس سے بھی انسٹاگرام پر مداحوں نے احد رضا میر اور سجل علی کے متعلق سوال کیا تھا، جس پر فلک شبیر نے لکھا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ایسا کچھ بھی نہ ہو، جیسا آپ لوگ سوچ رہے ہیں، بہت پیارا جوڑا ہے، جبکہ عمران عباس کا کہنا تھا کہ آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے؟ جتنا آپ لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں، اتنا اگر وہ اپنے بارے میں سوچیں تو کہیں کے کہیں پہنچ جائیں۔

یاد رہے اداکارہ سجل علی نے اپنے اور شوہر احد رضا میر کے رشتے سے متعلق ان تمام سوالوں کی وضاحت کچھ دن پہلے خود ہی کی تھی۔ انہوں نے اپنی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں احد رضا میر کی غیر حاضری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آرہے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

-1
1 share, -1 points

What's Your Reaction?

hate hate
2
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
1
lol
omg omg
2
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format